Surah Al-Infitar • Ayah 5
BY
Word-by-Word Analysis
Click any word below to tag it with linguistic or thematic terminology.
Verse Tags
Which was revealed in MakkahThe Virtues of Surat Al-InfitarAn-Nasa'i recorded from Jabir that Mu`adh stood and lead the people in the Night prayer, and he made the recitation of his prayer long. So the Prophet said,«أَفَتَّانٌ أَنْتَ يَا مُعَاذُ؟ أَيْنَ كُنْتَ عَنْسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الاّعْلَىوَالضُّحَىوَإِذَا السَّمَآءُ انفَطَرَتْ »(Are you putting the people to trial O Mu`adh Why don't you recite (Glorify the Name of your Lord the Most High) (87), (By the forenoon) (93), and (When the heaven is cleft asunder) (82))" The basis of this Hadith is found in the Two Sahihs, however the mentioning ofإِذَا السَّمَآءُ انفَطَرَتْ(When the heaven is cleft asunder.) has only been mentioned by An-Nasa'i. It has been previously mentioned in a narration from `Abdullah bin `Umar that the Prophet said,«مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى الْقِيَامَةِ رَأْيَ عَيْنٍ فَلْيَقْرَأْ:إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْوإِذَا السَّمَآءُ انفَطَرَتْوإِذَا السَّمَآءُ انشَقَّتْ »(Whoever would be pleased to look at the Day of Resurrection with his own eyes, then let him recite, (When the sun is Kuwwirat.) (81) and; (When the heaven is cleft asunder) (82) and; (When the heaven is split asunder) (84).)بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـنِ الرَّحِيمِ(In the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful.إِذَا السَّمَآءُ انفَطَرَتْ(When the heaven is cleft asunder (Infatarat).) meaning, it splits. This is as Allah says,السَّمَآءُ مُنفَطِرٌ بِهِ(Whereon the heaven will be cleft asunder (Munfatir)) (73:18) Then Allah says,وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انتَثَرَتْ(And when the stars Intatharat.) meaning, fallen.وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ(And when the seas Fujjirat.) `Ali bin Abi Talhah reported from Ibn `Abbas that he said, "Allah will cause some of it to burst forth over other parts of it." Al-Hasan said, "Allah will cause some parts of it to burst forth over other parts of it, and its water will go away." Qatadah said, "Its fresh water will mix with its salt water."وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ(And when the graves Bu`thirat.) Ibn `Abbas said, "searched." As-Suddi said, "Tub`athiru means that they will be moved and those who are in them will come out."عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ(A person will know what he has sent forward and left behind.) meaning, when this happens then this will occur. Mankind should not forget about Allah Allah says,يأَيُّهَا الإِنسَـنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ(O man! What has made you careless about your Lord, the Most Generous) This is a threat. It is not an attempt to get a reply as some people mistakenly think. They consider it as if the Most Generous is asking them so that they will say, "His honor deceived him (or made him careless of his Lord)." rather the meaning of this Ayah is, "O Son of Adam! What has deceived you from your Lord, the Most Generous -- meaning the Most Great -- so that you went forth disobeying Him, and you met Him with that which was unbefitting." This is similar to what has been reported in the Hadith,«يَقُولُ اللهُ تَعَالَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ: يَا ابْنَ آدَمَ مَا غَرَّكَ بِي؟ يَا ابْنَ آدَمَ مَاذَا أَجَبْتَ الْمُرْسَلِينَ؟»(Allah will say on the Day of Judgement: "O Son of Adam! What has deceived you concerning Me O Son of Adam What was your response to the Messengers") Al-Baghawi mentioned that Al-Kalbi and Muqatil said, "This Ayah was revealed about Al-Aswad bin Shariq who struck the Prophet and he was not punished in retaliation. So Allah revealed,مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ(What has made you careless about your Lord, the Most Generous)" Then Allah said,الَّذِى خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ(Who created you, fashioned you perfectly, and gave you due proportion.) meaning, `what has deceived you concerning the Most Generous Lord'الَّذِى خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ(Who created you, fashioned you perfectly, and gave you due proportion.) meaning, `He made you complete, straight, and perfectly balanced and proportioned in stature. He fashioned you in the best of forms and shapes.' Imam Ahmad recorded from Busr bin Jahhash Al-Qurashi that one day the Messenger of Allah ﷺ spat in his palm and placed his finger on it. Then he said,«قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: يَا ابْنَ آدَمَ أَنْى تُعْجِزُنِي وَقَدْ خَلَقْتُكَ مِنْ مِثْلِ هذِهِ؟ حَتْى إِذَا سَوَّيْتُكَ وَعَدَلْتُكَ مَشَيْتَ بَيْنَ بُرْدَيْنِ، وَلِلْأَرْضِ مِنْكَ وَئِيدٌ، فَجَمَعْتَ وَمَنَعْتَ حَتْى إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَ قُلْتَ: أَتَصَدَّقُ وَأَنَّى أَوَانُ الصَّدَقَةِ؟»(Allah the Mighty and Sublime says: "O Son of Adam! How can you escape Me when I created you from something similar to this (spit) Then I fashioned you and made your creation balanced so that you walked between the two outer garments. And the earth has a burial place for you. So you gathered (wealth) and withheld it until your soul reached your collarbone (i.e., death comes). Then, at that time you say, `I will give charity now.' But how will there be time for charity") This Hadith has also been recorded by Ibn Majah . Concerning Allah's statement,فِى أَىِّ صُورَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ(In whatever form He willed, He put you together.) Mujahid said, "In which resemblance: the father, the mother, the paternal uncle, or the maternal uncle." In the Two Sahihs it is recorded from Abu Hurayrah that a man said, "O Messenger of Allah! Verily, my wife has given birth to a black boy." The Prophet said,«هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟»(Do you have any camels) The man said, "Yes." The Prophet then said,«فَمَا أَلْوَانُهَا»(What color are they) The man said, "Red." The Prophet said,«فَهَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَق»(Do any of them have patches of gray) The man said, "Yes." The Prophet asked him,«فَأَنْى أَتَاهَا ذلِك»(How did this happen to them) The man replied, "It is probably an inherited genetical strain." The Prophet then said,«وَهَذَا عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْق»(Likewise, this (with your son) is probably an inherited genetical strain.) The Cause of Deception and alerting to the Fact that Angels record the Deeds of the Children of Adam Concerning Allah's statement,كَلاَّ بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ(Nay! But you deny (the Day of) Ad-Din.) meaning, `you are only compelled to oppose the Most Generous and meet Him with disobedience, by your rejection in your hearts of the Hereafter, the recompense and the reckoning.' Concerning Allah's statement,وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَـفِظِينَ - كِرَاماً كَـتِبِينَ - يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ(But verily, over you to watch you (are) Kiraman Katibin, they know all that you do.) (82:10-12) meaning, `indeed there are noble guardian angels over you, so do not meet them with evil deeds, because they write down all that you do.'
تفسیر سورۃ الإنفطار:نسائی میں ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عشاء کی نماز پڑھائی اور میں لمبی قرأت پڑھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاذ کیا یہ سورتیں نہ تھیں؟ «سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الْاَعْلیٰ» اور «وَالضُّحَى» اور «اِذَا السَّمَآءُ انۡفَطَرَتۡ» ۔“ [سنن نسائی:998،قال الشيخ الألباني:صحیح] اس حدیث کی اصل بخاری و مسلم میں ہے۔ [صحیح بخاری:705] ہاں «اِذَا السَّمَآءُ انۡفَطَرَتۡ» کا ذکر صرف نسائی کی روایت میں ہے اور وہ حدیث پہلے گزر چکی ہے جس میں بیان ہے کہ جو شخص قیامت کے دن کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہے وہ «إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ» اور «اِذَا السَّمَآءُ انۡفَطَرَتۡ» اور «إِذَا السَّمَاء انشَقَّتْ» پڑھ لے۔ [سنن ترمذي:3333،قال الشيخ الألباني:صحیح] اور قبریں پھوٹ پڑیں ٭٭اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ” قیامت کے دن آسمان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے “۔ جیسے فرمایا «السَّماءُ مُنفَطِرٌ بِهِ» [73-المزمل:18] ” اور ستارے سب کے سب گر پڑیں گے اور کھاری اور میٹھے سمندر آپس میں خلط ملط ہو جائیں گے۔ اور پانی سوکھ جائے گا قبریں پھٹ جائیں گی، ان کے شق ہونے کے بعد مردے بھی جی اٹھیں گے، پھر ہر شخص اپنے اگلے پچھلے اعمال کو بخوبی جان لے گا “۔ پھر اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو دھمکاتا ہے کہ ” تم کیوں مغرور ہو گئے ہو؟ “ یہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کا جواب طلب کرتا ہو یا سکھاتا ہو، بعض نے یہ بھی کہا ہے بلکہ انہوں نے جواب دیا ہے کہ اللہ کے کرم نے غافل کر رکھا ہے، یہ معنی بیان کرنے غلط ہیں۔ صحیح مطلب یہی ہے کہ ” اے ابن آدم! اپنے باعظمت اللہ سے تو نے کیوں بے پرواہی برت رکھی ہے، کس چیز نے تجھے اس کی نافرمانی پر اکسا رکھا ہے؟ اور کیوں تو اس کے مقابلے پر آمادہ ہو گیا ہے؟ “ حدیث شریف میں ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائے گا، اے ابن آدم! تجھے میری جانب سے کسی چیز نے مغرور کر رکھا تھا؟ ابن آدم! بتا تو نے میرے نبیوں کو کیا جواب دیا؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو اس آیت کی تلاوت کرتے ہوئے سنا تو فرمایا کہ ”انسانی جہالت نے اسے غافل بنا رکھا ہے“، سیدنا ابن عمر، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہم وغیرہ سے بھی یہی مروی ہے۔ قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں ”اسے بہکانے والا شیطان ہے۔“ فضیل ابن عیاض رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”اگر مجھ سے یہ سوال ہو تو میں جواب دوں گا کہ تیرے لٹکائے ہوئے پروں نے۔“ ابوبکر وراق رحمہ اللہ فرماتے ہیں ”میں تو کہوں گا کہ «الْكَرِيمِ» کے کرم نے بے فکر کر دیا۔“ بعض سخن شناس فرماتے ہیں کہ یہاں پر «الْكَرِيمِ» کا لفظ لانا گویا جواب کی طرف اشارہ سکھانا ہے، لیکن یہ قول کچھ فائدے مند نہیں، بلکہ مطلب صحیح یہ ہے کہ کرم والوں کو اللہ کے کرم کے مقابلہ میں بدافعال اور برے اعمال نہ کرنے چاہئیں۔ سیدنا کلبی اور مقاتل رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ”اخنس بن شریق کے بارے میں یہ نازل ہوئی ہے۔ اس خبیث نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مارا تھا اور اسی وقت چونکہ اس پر کچھ عذاب نہ آیا تو وہ پھول گیا اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔“ [بغوی:4/424:ضعیف] پھر فرماتا ہے ” وہ اللہ جس نے تجھے پیدا کیا، پھر درست بنایا، پھر درمیانہ قد و قامت بخشا، خوش شکل اور خوبصورت بنایا “۔10368مسند احمد کی حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی میں تھوکا پھر اس پر اپنی انگلی رکھ کر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، اے ابن آدم! کیا تو مجھے عاجز کر سکتا ہے؟ حالانکہ میں نے تجھے اس جیسی چیز سے پیدا کیا ہے پھر ٹھیک ٹھاک کیا، پھر صحیح قامت بنایا، پھر تجھے پہنا اوڑھا کر چلنا پھرنا سکھایا، آخر کار تیرا ٹھکانہ زمین کے اندر ہے تو نے خوب دولت جمع کی اور میری راہ میں دینے سے باز رہا یہاں تک کہ جب دم حلق میں آ گیا تو کہنے لگا میں صدقہ کرتا ہوں۔ بھلا اب صدقے کا وقت کہاں؟ ۔ [سنن ابن ماجہ:2707،قال الشيخ الألباني:حسن] جس صورت میں چاہا ترکیب دی یعنی باپ کی، ماں کی، ماموں کی، چچا کی صورت پر پیدا کیا۔ ایک شخص سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے ہاں بچہ کیا ہو گا؟“ اس نے کہا: یا لڑکا یا لڑکی، فرمایا: ”کس کے مشابہ ہو گا؟“ کہا: یا میرے یا اس کی ماں کے، فرمایا!: ”خاموش ایسا نہ کہہ، نطفہ جب رحم میں ٹھہرتا ہے تو آدم تک کا نسب اس کے سامنے ہوتا ہے۔“ پھر آپ نے «فِي أَيِّ صُورَةٍ مَّا شَاءَ رَكَّبَكَ» [82-الإنفطار:2] پڑھی اور فرمایا: ”جس صورت میں اس نے چاہا تجھے چلایا“ ۔ [تفسیر ابن جریر الطبری:36567:ضعیف] یہ حدیث اگر صحیح ہوتی تو آیت کے معنی کرنے کے لیے کافی تھی لیکن اس کی سند ثابت نہیں ہے۔ مظہرین ہثیم جو اس کے راوی ہیں یہ متروک الحدیث ہیں، ان پر اور جرح بھی ہے۔ بخاری و مسلم کی ایک اور حدیث میں ہے کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا میری بیوی کو جو بچہ پیدا ہوا ہے وہ سیاہ فام ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے پاس اونٹ بھی ہیں؟“ کہا: جی ہاں، فرمایا: ”کس رنگ کے؟“ کہا: سرخ رنگ کے، فرمایا: ”ان میں کوئی چتکبرا بھی ہے؟“ کہا: ہاں، فرمایا: ”اس رنگ کا بچہ سرخ نر و مادہ کے درمیان کیسے پیدا ہو گیا؟“ کہنے لگا شاید اس کی نسل کی طرف کوئی رگ کھینچ لے گئی ہو، آپ نے فرمایا: ”اسی طرح تیرے بچے کے سیاہ رنگ کے ہونے کی وجہ بھی شاید یہی ہو“ ۔ [صحیح بخاری:5305] عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں اگر چاہے بندر کی صورت بنا دے اگر چاہے سور کی۔10369ابوصالح رحمہ اللہ فرماتے ہیں اگر چاہے کتے کی صورت میں بنا دے اگر چاہے گدھے کی اگر چاہے سور کی، قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں یہ سب سچ ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے لیکن وہ مالک ہمیں بہترین، عمدہ، خوش شکل اور دل لبھانے والی پاکیزہ پاکیزہ شکلیں صورتیں عطا فرماتا ہے۔ پھر فرماتا ہے کہ اس کریم اللہ کی نافرمانیوں پر تمہیں آمادہ کرنے والی چیز صرف یہی ہے کہ تمہارے دلوں میں قیامت کی تکذیب ہے تم اس کا آنا ہی برحق نہیں جانتے اس لیے اس سے بےپرواہی برت رہے ہو، تم یقین مانو کہ تم پر بزرگ محافظ اور کاتب فرشتے مقرر ہیں تمہیں چاہیئے کہ ان کا لحاظ رکھو وہ تمہارے اعمال لکھ رہے ہیں، تمہیں برائی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ کے یہ بزرگ فرشتے تم سے جنابت اور پاخانہ کی حالت کے سوا کسی وقت الگ نہیں ہوتے۔ تم انکا احترام کرو، غسل کے وقت بھی پردہ کر لیا کرو، دیوار سے یا اوٹ سے ہی سہی یہ بھی نہ تو اپنے کسی ساتھی کو کھڑا کر لیا کرو تاکہ وہی پردہ ہو جائے ۔ [تفسیر قرطبی:19/248:مرسل] (ابن ابی حاتم) بزار کی اس حدیث کے الفاظ میں کچھ تغیر و تبدل ہے اور اس میں یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ننگا ہونے سے منع کرتا ہے، اللہ کے ان فرشتوں سے شرماؤ، اس میں یہ بھی ہے کہ غسل کے وقت بھی یہ فرشتے دور ہو جاتے ہیں ۔ [مختصر زوائد البزار:1/181:اسناد ضعیف] ایک حدیث میں ہے کہ جب یہ کراماً کاتبین بندے کے روزانہ اعمال اللہ کے سامنے پیش کرتے ہیں تو اگر شروع اور آخر میں استغفار ہو تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کے درمیان کی سب خطائیں میں نے اپنے غلام کی بخش دیں ۔ [مسند بزار:3252،،قال الشيخ زبیرعلی زئی:اسناد ضعیف] ایک اور ضعیف حدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بعض فرشتے انسانوں کو اور ان کے اعمال جو جانتے پہنچانتے ہیں جب کسی بندے کو نیکی میں مشغول پاتے ہیں تو آپس میں کہتے ہیں کہ آج کی رات فلاں شخص نجات پا گیا فلاح حاصل کر گیا اور اس کے خلاف دیکھتے ہیں تو آپس میں ذکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آج کی رات فلاں ہلاک ہوا ۔ [مسند بزار:3214:ضعیف] 10370
آیت 5{ عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَاَخَّرَتْ۔ } ”اُس وقت ہر جان ‘ جان لے گی کہ اس نے کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑا۔“ اس دن ہر شخص کو واضح طور پر معلوم ہوجائے گا کہ اس نے کیا کیا اچھے یا برے اعمال آگے بھیجے تھے اور ان کے آثار و نتائج کی شکل میں کیا کچھ وہ اپنے پیچھے دنیا میں چھوڑ آیا تھا۔ اس مضمون کی وضاحت قبل ازیں سورة القیامہ کی آیت 13 کے تحت بھی کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ اس آیت کا ایک مفہوم یہ بھی ہے کہ قیامت کے دن ہر انسان کو بتادیا جائے گا کہ اس نے کس شے کو آگے کیا تھا اور کس شے کو پیچھے رکھا تھا۔ یعنی دنیا اور آخرت میں سے اس نے کس کو مقدم رکھا تھا اور کس کو موخر کیا تھا۔ آیت کے اس مفہوم سے واضح ہوتا ہے کہ قیامت کے دن کسی انسان کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار کلی طور پر اس ”طرزِعمل“ پر ہے جو وہ اپنی زندگی میں دنیا اور آخرت کے بارے میں اختیار کرتا ہے۔ یعنی انسان کا ایک طرزعمل یہ ہوسکتا ہے کہ میرا اصل مطلوب و مقصود تو آخرت ہے ‘ دنیا کا کیا ہے جو مل گیا وہی غنیمت ہے اور اگر کبھی نہ بھی ملے تب بھی کوئی بات نہیں۔ دوسرا ممکنہ رویہ یہ ہے کہ میرا اصل مقصود تو دنیا ہے ‘ اس کے ساتھ ساتھ اگر آخرت بھی مل جائے تو اچھا ہے ‘ چاہے وہ کسی کی سفارش سے مل جائے یا کسی اور حیلے سے۔ لیکن میری پہلی ترجیح Ist priority بہرحال دنیا اور اس کا مال و متاع ہے ‘ اور زندگی میں میری ساری تگ و دو اسی کے لیے ہے۔
Commentaryعَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ (...then one will know what he sent ahead and what he left behind....82:5) In the preceding verses [ 1-4] of the Surah, Allah depicts the scene of the Day of Judgment that when the sky splits, the stars fall, the seas are poured forth [ i.e. the fresh and salt water bodies will merge to form one mass of water ] and the graves are overturned [ i.e. corpses will emerge from their graves ], every soul shall come to know what it had sent ahead and what it had left behind. The phrase 'what he sent ahead' means the good or evil act which he has done in his life; and the phrase 'what he left behind' means what he failed to do or refrained from doing. It is also possible that 'what he sent ahead' refers to the acts he has done himself, and 'what he left behind' refers to the acts one has not done himself, but he has laid down a custom in the society. The Holy Prophet ﷺ is reported to have said: "If anyone establishes a good tradition in Islam, he will have a reward for it and the equivalent of the rewards of those who act upon it after him, without theirs being diminished in any respect; but he who establishes a bad custom in Islam will bear the responsibility of it and the responsibility of those who act upon it after him, without theirs being diminished in any respect." This subject was dealt with earlier under the following verse: يُنَبَّأُ الْإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ 'Man will be informed of what he sent ahead and what he left behind. [ 75:13] '
No analysis published under this lens
Submit a research-backed analysis or ask AI to start mapping this perspective.