Surah At-Talaq • Ayah 5
BY
Word-by-Word Analysis
Click any word below to tag it with linguistic or thematic terminology.
Verse Tags
The `Iddah of Those in Menopause and Those Who do not have MensesAllah the Exalted clarifies the waiting period of the woman in menopause. And that is the one whose menstruation has stopped due to her older age. Her `Iddah is three months instead of the three monthly cycles for those who menstruate, which is based upon the Ayah in (Surat) Al-Baqarah. see 2:228 The same for the young, who have not reached the years of menstruation. Their `Iddah is three months like those in menopause. This is the meaning of His saying;وَاللَّـتِي لَمْ يَحِضْنَ(and for those who have no courses...) as for His saying;إِنِ ارْتَبْتُمْ(if you have doubt...) There are two opinions: First, is the saying of a group of the Salaf, like Mujahid, Az-Zuhri and Ibn Zayd. That is, if they see blood and there is doubt if it was menstrual blood or not. The second, is that if you do not know the ruling in this case, then know that their `Iddah is three months. This has been reported from Sa`id bin Jubayr and it is the view preferred by Ibn Jarir. And this is the more obvious meaning. Supporting this view is what is reported from Ubay bin Ka`b that he said, "O Allah's Messenger! Some women were not mentioned in the Qur'an, the young, the old and the pregnant." Allah the Exalted and Most Honored sent down this Ayah,وَاللاَّئِى يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِن نِّسَآئِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَـثَةُ أَشْهُرٍ وَاللَّـتِي لَمْ يَحِضْنَ وَأُوْلَـتُ الاٌّحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ(Those in menopause among your women, for them the `Iddah, if you have doubt, is three months; and for those who have no courses. And for those who are pregnant, their `Iddah is until they lay down their burden.) Ibn Abi Hatim recorded a simpler narration than this one from Ubay bin Ka`b who said, "O Allah's Messenger! When the Ayah in Surat Al-Baqarah was revealed prescribing the `Iddah of divorce, some people in Al-Madinah said, `There are still some women whose `Iddah has not been mentioned in the Qur'an. There are the young, the old whose menstruation is discontinued, and the pregnant.' Later on, this Ayah was revealed,وَاللاَّئِى يَئِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِن نِّسَآئِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَـثَةُ أَشْهُرٍ وَاللَّـتِي لَمْ يَحِضْنَ(Those in menopause among your women, for them the `Iddah, if you have doubt, is three months; and for those who have no courses.)"`Iddah of Pregnant WomenAllah's statement,وَأُوْلَـتُ الاٌّحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ(And for those who are pregnant, their `Iddah is until they lay down their burden;) Allah says: the pregnant woman's `Iddah ends when she gives birth, whether in the case of divorce or death of the husband, according to the agreement of the majority of scholars of the Salaf and later generations. This is based upon this honorable Ayah and what is mentioned in the Prophetic Sunnah. Al-Bukhari recorded that Abu Salamah said, "A man came to Ibn `Abbas while Abu Hurayrah was sitting with him and said, `Give me your verdict regarding a lady who delivered a baby forty days after the death of her husband.' Ibn `Abbas said,` Her `Iddah period lasts until the end of the longest among the two prescribed periods.' I recited,وَأُوْلَـتُ الاٌّحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَن يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ(For those who are pregnant, their prescribed period is until they deliver their burdens;) Abu Hurayrah said, `I agree with my cousin (Abu Salamah).' Then Ibn `Abbas sent his slave Kurayb to Umm Salamah to ask her. She replied, `The husband of Subay`ah Al-Aslamiyyah was killed while she was pregnant, and she delivered a baby forty days after his death. Then she received a marriage proposal and Allah's Messenger ﷺ married her to somebody. Abu As-Sanabil was one of those who proposed to her." Al-Bukhari collected this short form of the Hadith, which Muslim and other scholars of Hadith collected using its longer form. Imam Ahmad recorded that Al-Miswar bin Makhramah said, "Subay`ah Al-Aslamiyyah gave birth to a child a few days after the death of her husband. When she finished the postdelivery term, she was proposed to. So she sought the permission of Allah's Messenger ﷺ for the marriage, and he permitted her to marry, so she got married." Al-Bukhari collected this narration, as did Muslim, Abu Dawud, An-Nasa'i and Ibn Majah with a different chain of narration from the Hadith of Subay`ah. Muslim bin Al-Hajjaj recorded that `Ubaydullah bin `Abdullah bin `Utbah said that his father wrote to `Umar bin `Abdullah bin Al-Arqam Az-Zuhri, requesting that he go to Subay`ah bint Al-Harith Al-Aslamiyyah to ask her about the matter in question, and about what Allah's Messenger ﷺ said to her when she sought his verdict. `Umar bin `Abdullah wrote to `Ubaydullah bin `Abdullah bin `Utbah informing him that Subay`ah told him that she had been married to Sa`d bin Khawlah, and he was one of those who participated in the battle of Badr. He died during the Farewell Pilgrimage, while she was pregnant. Soon after his death, she gave birth. When she passed the postnatal term, she beautified herself for those who might propose to her. Abu As-Sanabil bin Ba`kak came to her and said, `Why do I see you have beautified yourself Do you wish to remarry By Allah, you cannot marry unless four months and ten days have passed." Subay`ah said, "When he said that, I dressed myself in the evening and went to Allah's Messenger ﷺ and asked him about his verdict. He gave me a religious verdict that I was allowed to marry after I had given birth to my child, saying I could marry if I wish." This is the narration that Muslim collected. Al-Bukhari collected this Hadith in a shorter form. Allah's statement,وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْراً(and whosoever has Taqwa of Allah, He will make his matter easy for him.) means, Allah will make his matters lenient for him and will soon bring forth relief and a quick way out,ذَلِكَ أَمْرُ اللَّهِ أَنزَلَهُ إِلَيْكُمْ(That is the command of Allah, which He has sent down to you;) meaning, this is His commandment and legislation that He sent down to you through His Messenger ,وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَـتِهِ وَيُعْظِمْ لَهُ أَجْراً(and whosoever has Taqwa of Allah, He will expiate from him his sins, and will increase his reward.) means, Allah will prevent what he fears and multiply his reward even for the little good he does.
مسائل عدت ٭٭جن بڑھیا عورتوں کی اپنی بڑی عمر کی وجہ سے ایام بند ہو گئے ہوں یہاں ان کی عدت بتائی جاتی ہے کہ تین مہینے کی عدت گزاریں، جیسے کہ ایام والی عورتوں کی عدت تین حیض ہے۔ ملاحظہ ہو سورۃ البقرہ کی آیت «وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا» [2-البقرة:234] ” تم میں سے جو لوگ فوت ہو جائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں، وه عورتیں اپنے آپ کو چار مہینے اور دس (دن) عدت میں رکھیں “۔ اسی طرح وہ لڑکیاں جو اس عمر کو نہیں پہنچیں کہ انہیں حیض آئے، ان کی عدت بھی یہی تین مہینے رکھی، اگر تمہیں شک ہو، اس کی تفسیر میں دو قول ہیں ایک تو یہ کہ خون دیکھ لیں اور تمہیں شبہ گزرے کہ آیا حیض کا خون ہے یا استخاضہ کی بیماری کا۔صفحہ نمبر9572دوسرا قول یہ ہے کہ ”ان کی عدت کے حکم میں تمہیں شک باقی رہ جائے اور تم اسے نہ پہچان سکو تو تین مہینے یاد رکھو لو۔“ یہ دوسرا قول ہی زیادہ ظاہر ہے، اس کی دلیل یہ روایت بھی ہے کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا تھا یا رسول اللہ! بہت سی عورتوں کی عدت ابھی بیان نہیں ہوئی، کمسن لڑکیاں، بوڑھی بڑی عورتیں اور حمل والی عورتیں اس کے جواب میں یہ آیت اتری ۔ [مستدرک حاکم:392/4:منقطع ضعیف] پھر حاملہ کی عدت بیان فرمائی کہ ” وضع حمل اس کی عدت ہے، گو طلاق یا خاوند کی موت کے ذرا سی دیر بعد ہی ہو جائے “، جیسے کہ اس آیت کریمہ کے الفاظ ہیں اور احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور جمہور علماء سلف و خلف کا قول ہے۔ ہاں سیدنا علی ابن طالب اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ سورۃ البقرہ کی آیت اور اس آیت کو ملا کر ان کا فتویٰ یہ ہے کہ ان دونوں میں سے جو زیادہ دیر میں ختم ہو وہ عدت یہ گزارے یعنی اگر بچہ تین مہینے سے پہلے پیدا ہو گیا تو تین مہینے کی عدت ہے اور تین مہینے گزر چکے اور بچہ نہیں ہوا تو بچے کے ہونے تک عدت ہے۔“صفحہ نمبر9573صحیح بخاری میں سیدنا ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور اس وقت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بھی وہیں موجود تھے اس نے سوال کیا کہ اس عورت کے بارے میں آپ کا کیا فتویٰ ہے جسے اپنے خاوند کے انتقال کے بعد چالیسویں دن بچہ ہو جائے؟ آپ نے فرمایا: ”دونوں عدتوں میں سے آخری عدت اسے گزارنی پڑے گی“ یعنی اس صورت میں تین مہینے کی عدت اس پر ہے۔ ابوسلمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”قرآن میں تو ہے کہ حمل والیوں کی عدت بچہ کا ہو جانا ہے؟“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں بھی اپنے چچا زاد بھائی ابوسلمہ کے ساتھ ہوں“ یعنی میرا بھی یہی فتویٰ ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اسی وقت اپنے غلام کریب کو ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا کہ جاؤ ان سے یہ مسئلہ پوچھ آؤ انہوں نے فرمایا: ”سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا کے شوہر قتل کئے گئے اور یہ اس وقت امید سے تھیں، چالیس راتوں کے بعد بچہ ہو گیا، اسی وقت نکاح کا پیغام آیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کر دیا پیغام دینے والوں میں ابوالسنابل بھی تھے“ ۔ [صحیح بخاری:4909] یہ حدیث قدرے طوالت کے ساتھ اور کتابوں میں بھی ہے۔صفحہ نمبر9574 عبداللہ بن عتبہ رحمہ اللہ نے عمر بن عبداللہ بن ارقم زہری رحمہ اللہ کو لکھا کہ وہ سبیعہ بنت حارث اسلمیہ رضی اللہ عنہا کے پاس جائیں اور ان سے ان کا واقعہ دریافت کر کے انہیں لکھ بھیجیں، یہ گئے، دریافت کیا اور لکھا کہ ان کے خاوند سعد بن خولہ رضی اللہ عنہ تھے یہ بدری صحابی تھے حجتہ الوداع میں فوت ہو گئے اس وقت یہ حمل سے تھیں، تھوڑے ہی دن کے بعد انہیں بچہ پیدا ہو گیا، جب نفاس سے پاک ہوئیں تو اچھے کپڑے پہن کر بناؤ سنگھار کر کے بیٹھ گئیں ابوالسنابل بن بعلک رضی اللہ عنہ جب ان کے پاس آئے تو انہیں اس حالت میں دیکھ کر کہنے لگے تم جو اس طرح بیٹھی ہو تو کیا نکاح کرنا چاہتی ہو، واللہ! تم نکاح نہیں کر سکتیں جب تک کہ چار مہینے دس دن نہ گزر جائیں۔ میں یہ سن کر چادر اوڑھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مسئلہ پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچہ پیدا ہوتے ہی تم عدت سے نکل گئیں اب تمہیں اختیار ہے اگر چاہو تو اپنا نکاح کر لو“ ۔ [صحیح بخاری:3991] صفحہ نمبر9575صحیح بخاری میں اس آیت کے تحت اس حدیث کے وارد کرنے کے بعد یہ بھی ہے کہ محمد بن سیرین رحمہ اللہ ایک مجلس میں تھے، جہاں عبدالرحمٰن بن ابو یعلیٰ بھی تھے، جن کی تعظیم تکریم ان کے ساتھی بہت ہی کیا کرتے تھے، انہوں نے حاملہ کی عدت آخری دو عدتوں کی میعاد بتائی، اس پر میں نے سبیعہ رضی اللہ عنہا والی حدیث بیان کی، اس پر میرے بعض ساتھی مجھے ٹہوکے لگانے لگے، میں نے کہا: پھر تو میں نے بڑی جرأت کی اگر عبداللہ پر میں نے بہتان باندھا حالانکہ وہ کوفہ کے کونے میں زندہ موجود ہیں، پس وہ ذرا شرما گئے اور کہنے لگے لیکن ان کے چچا تو یہ نہیں کہتے، میں ابوعطیہ مالک بن عامر سے ملا، انہوں نے مجھے سبیعہ رضی اللہ عنہا والی حدیث پوری سنائی، میں نے کہا: تم نے اس بابت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے بھی کچھ سنا ہے؟ فرمایا: یہ عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے تھے، آپ نے فرمایا: کیا تم اس پر سختی کرتے ہو اور رخصت نہیں دیتے؟ سورۃ نساء قصریٰ یعنی سورۃ الطلاق سورۃ نساء طولی کے بعد اتری ہے اور اس میں فرمان ہے کہ ” حاملہ عورت کی عدت وضع حمل ہے “۔ [صحیح بخاری:4910] ابن جریر میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جو «ملاعنہ» کرنا چاہے، میں اس سے «ملاعنہ» کرنے کو تیار ہوں یعنی میرے فتوے کے خلاف جس کا فتویٰ ہو میں تیار ہوں کہ وہ میرے مقابلہ میں آئے اور جھوٹے پر اللہ لعنت کرے، میرا فتویٰ یہ ہے کہ حمل والی کی عدت بچہ کا پیدا ہو جانا ہے، پہلے عام الحکم تھا کہ جن عورتوں کے خاوند مر جائیں وہ چار مہینے دس دن عدت گزاریں اس کے بعد یہ آیت نازل ہوئی کہ حمل والیوں کی عدت بچے کا پیدا ہو جانا ہے پس یہ عورتیں ان عورتوں میں سے مخصوص ہو گئیں اب مسئلہ یہی ہے کہ جس عورت کا خاوند مر جائے اور وہ حمل سے ہو تو جب حمل سے فارغ ہو جائے، عدت سے نکل گئی۔صفحہ نمبر9576ابن ابی حاتم کی روایت میں ہے کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ اس وقت فرمایا تھا جب انہیں معلوم ہوا کہ سیدنا علی ابن طالب رضی اللہ عنہ کا فتویٰ یہ ہے کہ اس کی عدت ان دونوں عدتوں میں سے جو آخری ہو وہ ہے۔ [سنن ابوداود:2307،قال الشيخ الألباني:صحیح] مسند احمد میں ہے کہ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ حمل والیوں کی عدت جو وضع حمل ہے یہ تین طلاق والیوں کی عدت ہے یا فوت شدہ خاوند والیوں کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دونوں کی“ ۔ [تفسیر ابن جریر الطبری:34317:ضعیف] یہ حدیث بہت غریب ہے بلکہ منکر ہے اس لیے کہ اس کی اسناد میں مثنی بن صباح ہے اور وہ بالکل متروک الحدیث ہے، لیکن اس کی دوسری سندیں بھی ہیں۔ پھر فرماتا ہے ” اللہ تعالیٰ متقیوں کے لیے ہر مشکل سے آسانی اور ہر تکلیف سے راحت عنایت فرما دیتا ہے، یہ اللہ کے احکام اور اس کی پاک شریعت ہے جو اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے تمہاری طرف اتار رہا ہے اللہ سے ڈرنے والوں کو اللہ تعالیٰ اور چیزوں کے ڈر سے بچا لیتا ہے اور ان کے تھوڑے عمل پر بڑا اجر دیتا ہے “۔صفحہ نمبر9577
آیت 5{ ذٰلِکَ اَمْرُ اللّٰہِ اَنْزَلَـہٗٓ اِلَـیْکُمْ } ”یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے نازل کردیا ہے تمہاری طرف۔“ یعنی اس حکم کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے ذمہ داری لے لی ہے کہ میرے بندوں میں سے جو کوئی میرا تقویٰ اختیار کرے گا میں اس کے معاملات میں ضرور آسانیاں پیدا فرمائوں گا۔ { وَمَنْ یَّـتَّقِ اللّٰہَ یُـکَفِّرْ عَنْہُ سَیِّاٰتِہٖ } ”اور جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرے گا وہ اس کی برائیوں کو اس سے دور فرما دے گا“ اس حکم کا تعلق خصوصی طور پر آخرت سے ہے۔ یعنی اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے والے شخص کے دنیوی معاملات میں بھی آسانیاں پیدا کردی جائیں گی اور آخرت کے احتساب کے حوالے سے بھی اس کے نامہ اعمال کو گناہوں سے پاک کردیا جائے گا۔ { وَیُعْظِمْ لَـہٗٓ اَجْرًا۔ } ”اور اسے بہت بڑا اجرو ثواب عطا کرے گا۔“
Then the verse emphasises strict adherence to the above laws pertaining to divorce and waiting-period, thus: ذَٰلِكَ أَمْرُ اللَّـهِ أَنزَلَهُ إِلَيْكُمْ (This is the command of Allah that He has sent down to you...5) After this, the verse again draws attention to another virtue of taqwa. وَمَن يَتَّقِ اللَّـهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُعْظِمْ لَهُ أَجْرًا (Arid whoever fears Allah, He will write off his evil deeds, and will give him a huge reward...65:5)Five Blessings of taqwaThe merits and blessings of taqwa mentioned in the above verses may be summarised in five things: [ 1] He who has taqwa will be given a way out of difficulties and adversities; [ 2] He will be provided with all his needs from resources that he does not anticipate or expect; [ 3] Allah will make matters and tasks easy for him; [ 4] Allah will expiate his sins; and [ 5] He will grant him an immense reward.Another blessing of taqwa mentioned by the Holy Qur'an at another place is that a God-fearing person finds it easier to distinguish between right and wrong, thus:إِن تَتَّقُوا اللَّـهَ يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانًا you fear Allah, He will provide you with a criterion to distinguish between right and wrong...8:29]
No analysis published under this lens
Submit a research-backed analysis or ask AI to start mapping this perspective.