The Eternal Echo
The Eternal Echo

Surah An-Nisa • Ayah 68

Para 5 Surah 4 : 68
وَلَهَدَيْنَـٰهُمْ صِرَٰطًا مُّسْتَقِيمًا

BY

Word-by-Word Analysis

Click any word below to tag it with linguistic or thematic terminology.

وَلَهَدَيْنَـٰهُمْ
صِرَٰطًا
مُّسْتَقِيمًا

Verse Tags

No approved tags for this verse yet.
Classical Tafsir: Ibn Kathir en

Most People Disobey What They Are OrderedAllah states that even if the people were commanded to commit what they were prohibited from doing, most of them would not submit to this command, for their wicked nature is such that they dispute orders. Allah has complete knowledge of what has not occured, and how it would be if and when it did occur. This is why Allah said,وَلَوْ أَنَّا كَتَبْنَا عَلَيْهِمْ أَنِ اقْتُلُواْ أَنفُسَكُمْ(And if We had ordered them (saying), "Kill yourselves (i.e. the innnocent ones kill the guilty ones)) until the end of the Ayah. This is why Allah said,وَلَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُواْ مَا يُوعَظُونَ بِهِ(but if they had done what they were told,) meaning, if they do what they were commanded and refrain from what they were prohibited,لَكَانَ خَيْراً لَّهُمْ(it would have been better for them,) than disobeying the command and committing the prohibition,وَأَشَدَّ تَثْبِيتاً(and would have strengthened their conviction), stronger Tasdiq (conviction of faith), according to As-Suddi.وَإِذاً لاّتَيْنَـهُمْ مِّن لَّدُنَّـآ(And indeed We should then have bestowed upon them from Ladunna) from Us,أَجْراً عَظِيماً(A great reward), Paradise,وَلَهَدَيْنَـهُمْ صِرَطاً مُّسْتَقِيماً(And indeed We should have guided them to the straight way.) in this life and the Hereafter.Whoever Obeys Allah and His Messenger Will Be Honored by AllahAllah then said,وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُوْلَـئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَآءِ وَالصَّـلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَـئِكَ رَفِيقاً(And whoever obeys Allah and the Messenger, then they will be in the company of those on whom Allah has bestowed His grace, of the Prophets, the Siddiqin, the martyrs, and the righteous. And how excellent these companions are!) Consequently, whosoever implements what Allah and His Messenger have commanded him and avoids what Allah and His Messenger have prohibited, then Allah will grant him a dwelling in the Residence of Honor. There, Allah will place him in the company of the Prophets, and those who are lesser in grade, the true believers, then the martyrs and then the righteous, who are righteous inwardly and outwardly. Allah then praised this company,وَحَسُنَ أُولَـئِكَ رَفِيقاً(And how excellent these companions are!) Al-Bukhari recorded that `A'ishah said, "I heard the Messenger of Allah ﷺ saying,«مَا مِنْ نَبِيَ يَمْرَضُ إِلَّا خُيِّرَ بَيْنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَة»(Every Prophet who falls ill is given the choice between this life and the Hereafter.) During the illness that preceded his death, his voice became weak and I heard him saying,مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَآءِ وَالصَّـلِحِينَ(in the company of those on whom Allah has bestowed His grace, the Prophets, the true believers (Siddiqin), the martyrs and the righteous) I knew then that he was being given the choice." Muslim recorded this Hadith. This Hadith explains the meaning of another Hadith; the Prophet said before his death;«اللَّهُمَّ (فِي) الرَّفِيقِ الْأَعْلَى»(O Allah! In the Most High Company) three times, and he then died, may Allah's best blessings be upon him.The Reason Behind Revealing this Honorable AyahIbn Jarir recorded that Sa`id bin Jubayr said, "An Ansari man came to the Messenger of Allah ﷺ while feeling sad. The Prophet said to him, `Why do I see you sad' He said, `O Allah's Prophet! I was contemplating about something.' The Prophet said, `What is it' The Ansari said, `We come to you day and night, looking at your face and sitting by you. Tomorrow, you will be raised with the Prophets, and we will not be able to see you.' The Prophet did not say anything, but later Jibril came down to him with this Ayah,وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُوْلَـئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ(And whoever obeys Allah and the Messenger then they will be in the company of those on whom Allah has bestowed His grace, of the Prophets), and the Prophet sent the good news to the Ansari man." This Hadith was narrated in Mursal form from Masruq, `Ikrimah, `Amir Ash-Sha`bi, Qatadah and Ar-Rabi` bin Anas. This is the version with the best chain of narrators. Abu Bakr bin Marduwyah recorded it with a different chain from `A'ishah, who said; "A man came to the Prophet and said to him, `O Messenger of Allah! You are more beloved to me than myself, my family and children. Sometimes, when I am at home, I remember you, and I cannot wait until I come and look at you. When I contemplate about my death and your death, I know that you will be with the Prophets when you enter Paradise. I fear that I might not see you when I enter Paradise.' The Prophet did not answer him until the Ayah,وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُوْلَـئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَآءِ وَالصَّـلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَـئِكَ رَفِيقاً(And whoever obeys Allah and the Messenger, then they will be in the company of those on whom Allah has bestowed His grace, of the Prophets, the true believers, the martyrs, and the righteous. And how excellent these companions are!) was revealed to him." This was collected by Al-Hafiz Abu `Abdullah Al-Maqdisi in his book, Sifat Al-Jannah, he then commented, "I do not see problems with this chain." And Allah knows best. Muslim recorded that Rabi`ah bin Ka`b Al-Aslami said, "I used to sleep at the Prophet's house and bring him his water for ablution and his needs. He once said to me, `Ask me.' I said, `O Messenger of Allah! I ask that I be your companion in Paradise.' He said, `Anything except that' I said, `Only that.' He said,«فَأَعِنِّي عَلى نَفْسِكَ بِكَثْرَةِ السُّجُود»(Then help me (fulfill this wish) for you by performing many prostrations.)" Imam Ahmad recorded that `Amr bin Murrah Al-Juhani said, "A man came to the Prophet and said, `O Allah's Messenger! I bear witness that there is no deity worthy of worship except Allah and that you are the Messenger of Allah, pray the five (daily prayers), give the Zakah due on my wealth and fast the month of Ramadan.' The Messenger of Allah ﷺ said,«مَـــنْ مَـــاتَ عَلى هَـــذَا كَانَ مَـــعَ النَّبِيِّيــنَ وَالصِّــدِّيقِينَ وَالشُّــهَدَاءِ يَـــــــــوْمَ الْقِيَـــــامَةِ،هَكَذا وَنَصَبَ أُصْبُعَيْهِ مَا لَمْ يَعُقَّ وَالِدَيْه»(Whoever dies in this state will be with the Prophets, the truthful and martyrs on the Day of Resurrection, as long as - and he raised his finger - he is not disobedient to his parents.)" Only Ahmad recorded this Hadith. Greater news than this is in the authentic Hadith collected in the Sahih and Musnad compilations, in Mutawatir form, narrated by several Companions that the Messenger of Allah ﷺ was asked about the person who loves a people, but his status is not close to theirs. The Messenger ﷺ said,«الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَب»(One is with those whom he loves.) Anas commented, "Muslims were never happier than with this Hadith." In another narration, Anas said, "I love the Messenger of Allah ﷺ, Abu Bakr and `Umar, and I hope that Allah will resurrect me with them, even though I did not perform actions similar to theirs." Allah said,ذلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللَّهِ(Such is the bounty from Allah) meaning, from Allah by His mercy, for it is He who made them suitable for this, not their good deeds.وَكَفَى بِاللَّهِ عَلِيماً(and Allah is sufficient as All-Knower), He knows those who deserve guidance and success.

Classical Tafsir: Ibn Kathir Urdu ur

عادت جب فطرت ثانیہ بن جائے اور صاحب ایمان کو بشارت رفاقت ٭٭اللہ خبر دیتا ہے کہ اکثر لوگ ایسے ہیں کہ اگر انہیں ان منع کردہ کاموں کا بھی حکم دیا جاتا جنہیں وہ اس وقت کر رہے ہیں تو وہ ان کاموں کو بھی نہ کرتے اس لیے کہ ان کی ذلیل طبیعتیں حکم الہٰی کی مخالفت پر ہی استوار ہوئی ہیں، پس اللہ تعالیٰ نے اس حقیقت کی خبر دی ہے جو ظاہر نہیں ہوئی لیکن ہوتی تو کس طرح ہوتی؟ اس آیت کو سن کر ایک بزرگ نے فرمایا تھا کہ اگر اللہ تعالیٰ ہمیں یہ حکم دیتا تو یقیناً ہم کر گزرتے لیکن اس کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں اس سے بچا لیا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بیشک میری امت میں ایسے ایسے لوگ بھی ہیں جن کے دلوں میں ایمان پہاڑوں سے بھی زیادہ مضبوط اور ثابت ہے ۔ [تفسیر ابن جریر الطبری:9926:مرسل و ضعیف] ‏ (‏ابن ابی حاتم)صفحہ نمبر1799اس روایت کی دوسری سند میں ہے کہ کسی ایک صحابہ رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا تھا سدی رحمہ اللہ کا قول ہے کہ ایک یہودی نے سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ سے فخریہ کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر خود ہمارا قتل بھی فرض کیا تو بھی ہم کر گزریں گے اس پر سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا واللہ اگر ہم پر یہ فرض ہوتا تو ہم بھی کر گزرتے اس پر یہ آیت اتری اور روایت میں ہے کہ جب یہ آیت اتری تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر یہ حکم ہوتا تو اس کے بجا لانے والوں میں ایک سیدنا ابن ام عبد رضی اللہ عنہ بھی ہوتے ہیں [الدر المنثور للسیوطی:324/2:مرسل و ضعیف] ‏ (‏ابن ابی حاتم) دوسری روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آیت کو پڑھ کر سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کی طرف ہاتھ سے اشارہ کر کے فرمایا کہ یہ بھی اس پر عمل کرنے والوں میں سے ایک ہیں ۔ [الدر المنثور للسیوطی:324/2:مرسل و ضعیف] ‏صفحہ نمبر1800ارشاد الٰہی ہے کہ اگر یہ لوگ ہمارے احکام بجا لاتے اور ہماری منع کردہ چیزوں اور کاموں سے رک جاتے تو یہ ان کے حق میں اس سے بہتر ہوتا کہ وہ حکم کی مخالفت کریں اور ممانعت میں مشغول ہوں۔ یہی عمل زیادہ سچائی والا ہوتا اسکے نتیجے میں ہم انہیں جنت عطا فرماتے اور دنیا اور آخرت کی بہتر راہ کی رہنمائی کرتے پھر فرماتا ہے جو شخص اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام پر عمل کرے اور منع کردہ کاموں سے باز رہے اسے اللہ تعالیٰ عزت کے گھر میں لے جائے گا نبیوں کا رفیق بنائے گا اور صدیقوں کا جو مرتبے میں نبیوں کے بعد ہیں پھر شہیدوں کا پھر تمام مومنوں کا جنہیں صالح کہا جاتا ہے جن کا ظاہر باطن آراستہ ہے ان کا ہم جنس بنائے گا خیال تو کرو یہ کیسے پاکیزہ اور بہترین رفیق ہے صحیح بخاری شریف میں ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا کہ ہر نبی کو اس کے مرض الموت کے زمانے میں دنیا میں رہنے اور آخرت میں جانے کا اختیار دیا جاتا ہے جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو شدت نقاہت سے اٹھ نہیں سکتے تھے آواز بیٹھ گئی تھی لیکن میں نے سنا کہ آپ فرما رہے ہیں ان کا ساتھ جن پر اللہ نے انعام کیا جو نبی ہیں، صدیق ہیں، شہید ہیں، اور نیکوکار ہیں۔ یہ سن کر مجھے معلوم ہو گیا کہ اب آپ کو اختیار دیا گیا ہے۔ [صحیح بخاری:4463] ‏ یہی مطلب ہے جو دوسری حدیث میں آپ کے یہ الفاظ وارد ہوئے ہیں کہ اے اللہ میں بلند و بالا رفیق کی رفاقت کا طالب ہوں یہ کلمہ آپ نے تین مرتبہ اپنی زبان مبارک سے نکالا پھر فوت ہو گئے۔ [صحیح بخاری:4463] ‏ علیہ افضل الصلوۃ والتسلیم۔صفحہ نمبر1801اس آیت کے شان نزول کا بیان ٭٭ابن جریر میں ہے کہ ایک انصاری نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے آپ نے دیکھا کہ سخت مغموم ہیں سبب دریافت کیا تو جواب ملا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہاں تو صبح شام ہم لوگ آپ کی خدمت میں آبیٹھے ہیں دیدار بھی ہو جاتا ہے اور دو گھڑی صحبت بھی میسر ہو جاتی ہے لیکن کل قیامت کے دن تو آپ نبیوں کی اعلیٰ مجلس میں ہوں گے ہم تو آپ تک پہنچ بھی نہ سکیں گے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ جواب نہ دیا اس پر حضرت جبرائیل علیہ السلام یہ آیت لائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آدمی بھیج کر انہیں یہ خوشخبری سنا دی۔ [تفسیر ابن جریر الطبری:9929:مرسل و ضعیف] ‏ یہی اثر مرسل سند سے بھی مروی ہے جو سند بہت ہی اچھی ہے۔صفحہ نمبر1802سیدنا ربیع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ یہ ظاہر ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا درجہ آپ پر ایمان لانے والوں سے یقیناً بہت ہی بڑا ہے پس جب کہ جنت میں یہ سب جمع ہوں گے تو آپس میں ایک دوسرے کو کیسے دیکھیں گے اور کیسے ملیں گے؟ پس یہ آیت اتری اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اوپر کے درجہ والے نیچے والوں کے پاس اتر آئیں گے اور پربہار باغوں میں سب جمع ہوں گے اور اللہ کے احسانات کا ذکر اور اس کی تعریفیں کریں گے اور جو چاہیں گے پائیں گے ناز و نعم سے ہر وقت رہیں گے ۔ [تفسیر ابن جریر الطبری:9933:ضعیف] ‏صفحہ نمبر1803ابن مردویہ میں ہے ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ میں آپ کو اپنی جان سے اپنے اہل عیال سے اور اپنے بچوں سے بھی زیادہ محبوب رکھتا ہوں۔ میں گھر میں ہوتا ہوں لیکن شوق زیارت مجھے بیقرار کر دیتا ہے صبر نہیں ہو سکتا دوڑتا بھاگتا آتا ہوں اور دیدار کر کے چلا جاتا ہوں لیکن جب مجھے آپ کی اور اپنی موت یاد آتی ہے اور اس کا یقین ہے کہ آپ جنت میں نبیوں کے سب سے بڑے اونچے درجے میں ہوں گے تو ڈر لگتا ہے کہ پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار سے محروم ہو جاؤں گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو کوئی جواب نہیں دیا لیکن یہ آیت نازل ہوئی۔ [طبرانی کبیر:12559/12:حسن بالشواھد] ‏ اس روایت کے اور بھی طریقے ہیں۔ [طبرانی کبیر:12559:صحیح بالشواھد] ‏صفحہ نمبر1804صحیح مسلم شریف میں ہے سیدنا ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں رات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رہتا اور پانی وغیرہ لا دیا کرتا تھا ایک بار آپ نے مجھ سے فرمایا کچھ مانگ لے میں نے کہا جنت میں میں آپ کی رفاقت کا طالب ہوں فرمایا اس کے سوا اور کچھ؟ میں نے کہا وہی کافی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری رفاقت کے لیے میری مدد کر بکثرت سجدے کرکے ۔ [صحیح مسلم:489] ‏ مسند احمد میں ہے ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا میں اللہ کے لا شریک ہونے کی اور آپ کے رسول ہونے کی گواہی دیتا ہوں اور رمضان کے روزے رکھتا ہوں تو آپ نے فرمایا جو مرتے دم تک اسی پر رہے گا وہ قیامت کے دن نبیوں صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ اس طرح ہو گا پھر آپ نے اپنی دو انگلیاں اٹھا کر اشارہ کر کے بتایا۔ لیکن یہ شرط ہے کہ ماں باپ کا نافرمان نہ ہو ۔ [مجمع الزوائد:146/8:ضعیف] ‏صفحہ نمبر1805مسند احمد میں ہے ” جس نے اللہ کی راہ میں ایک ہزار آیتیں پڑھیں وہ ان شاءاللہ قیامت کے دن نبیوں کے صدیقوں شہیدوں اور صالحوں کے ساتھ لکھا جائے گا۔ “ [مسند احمد:437/8،قال الشيخ الألباني:ضعیف] ‏ ترمذی میں ہے ” سچا امانت دار، تاجر نبیوں، صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ ہو گا۔ “ [سنن ترمذي:1209،قال الشيخ الألباني:حسن] ‏ ان سب سے زیادہ زبردست بشارت اس حدیث میں ہے جو صحاح اور مسانید وغیرہ میں صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کی ایک زبردست جماعت سے بہ تواتر مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو ایک قوم سے محبت رکھتا ہے لیکن اس سے ملا نہیں تو آپ نے فرمایا (‏حدیث) «‏اَلمْـَرْءُ مَـعَ مَـنْ اَحَبَّ» ‏ ہر انسان اس کے ساتھ ہو گا جس سے وہ محبت رکھتا تھا سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں مسلمان جس قدر اس حدیث سے خوش ہوئے اتنا کسی اور چیز سے خوش نہیں ہوئے۔ [صحیح بخاری:3688] ‏صفحہ نمبر1806سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں واللہ میری محبت تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ہے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہے تو مجھے امید ہے کہ اللہ مجھے بھی انہی کے ساتھ اٹھائے گا گو میرے اعمال ان جیسے نہیں۔ [صحیح بخاری:3688] ‏ (‏یا اللہ تو ہمارے دل بھی اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے چاہنے والوں کی محبت سے بھر دے اور ہمارا حشر بھی انہی کے ساتھ کر دے آمین)صفحہ نمبر1807رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جنتی لوگ اپنے سے بلند درجہ والے جنتیوں کو ان کے بالا خانوں میں اس طرح دیکھیں گے جیسے تم چمکتے ستارے کو مشرق یا مغرب میں دیکھتے ہو ان میں بہت کچھ فاصلہ ہو گا صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا یہ منزلیں تو انبیاء کرام کے لیے ہی مخصوص ہوں گی؟ کوئی اور وہاں تک کیسے پہنچ سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا کیوں نہیں اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ان منزلوں تک وہ بھی پہنچیں گے جو اللہ پر ایمان لائے رسولوں کو سچا جانا اور مانا۔ [صحیح بخاری:3256] ‏صفحہ نمبر1808ایک حبشی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتا ہے آپ فرماتے ہیں جو پوچھنا ہو پوچھو اور سمجھو وہ کہتا ہے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو صورت میں رنگ میں نبوت میں اللہ عزوجل نے ہم پر فضیلت دے رکھی ہے اگر میں بھی اس چیز پر ایمان لاؤں جس پر آپ ایمان لائے ہیں اور ان احکام کو بجا لاؤں جنہیں آپ بجا لا رہے ہیں تو کیا جنت میں آپ کا ساتھ ملے گا؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں اس اللہ تعالیٰ کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جنتی حبشی تو ایسا گورا چٹا ہوکر جنت میں جائے گا کہ اسکا پنڈا ایک ہزار برس کے فاصلے ہی نورانیت کے ساتھ جگمگاتا ہوا نظر آئے گا۔ پھر فرمایا «لا الہ الا اللہ» کہنے والے سے اللہ کا وعدہ ہے اور «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ» کہنے والے کے لیے ایک لاکھ چوبیس ہزار نیکیاں لکھی جاتی ہیں اس پر ایک اور صاحب نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب یہ حقائق ہیں تو پھر ہم کیسے ہلاک ہو سکتے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا ایک انسان قیامت کے دن اس قدر اعمال لے کر آئے گا اگر کسی پہاڑ پر رکھے جائیں تو وہ بھی بوجھل ہوئے لیکن ایک نعمت جو کھڑی ہوگئی محض اسکے شکریہ میں یہ اعمال کم نظر آئیں گے ہاں یہ اور بات ہے اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کاملہ سے اسے ڈھانک لے اور جنت دے دے اور یہ آیتیں اتریں «هَلْ اَتٰى عَلَي الْاِنْسَانِ حِيْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْـــًٔا مَّذْكُوْرًا» سے «وَاِذَا رَاَيْتَ ثَمَّ رَاَيْتَ نَعِيْمًا وَّمُلْكًا كَبِيْرًا» تک۔ [76-الإنسان:1-20] ‏ تو حبشی صحابی رضی اللہ عنہ کہنے لگا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا جنت میں جن جن چیزوں کو آپ کی آنکھیں دیکھیں گی میری آنکھیں بھی دیکھ سکیں گی؟ آپ نے فرمایا ہاں اس پر وہ حبشی فرط شوق میں روئے اور اس قدر روئے کہ اسی حالت میں فوت ہو گئے رضی اللہ عنہ وارضاہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں میں نے دیکھا کہ ان کی نعش مبارک کو خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبر میں اتار رہے تھے [طبرانی کبیر:13595:ضعیف] ‏ یہ روایت غریب ہے اور اس میں اصولی خامیاں بھی ہیں اس کی سند بھی صغیف ہے۔ ارشاد الٰہی ہے یہ خاص اللہ کی عنایت اور اس کا فضل ہے اس کی رحمت سے ہی یہ اس کے قابل ہوئے نہ کہ اپنے اعمال سے، اللہ خوب جاننے والا ہے اسے بخوبی معلوم ہے کہ مستحق ہدایت و توفیق کون ہے؟صفحہ نمبر1809

Classical Tafsir: Bayan-ul-Quran ur

آیت 68 وَّلَہَدَیْنٰہُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًا اکثر مفسرین نے اس آیت کے الفاظ کو ان کے ظاہری معنی پر محمول کیا ہے۔ یعنی اگر اللہ تعالیٰ حکم دے کہ اپنے آپ کو قتل کرو ‘ خود کشی کرو ‘ تو ہمیں یہ کرنا ہوگی۔ اگر اللہ تعالیٰ حکم دے کہ اپنے گھروں سے نکل جاؤ تو نکلنا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہمارا خالق ومالک ہے۔ اس کی طرف سے دیا گیا ہر حکم واجب التعمیل ہے۔ البتہ اَنِ اقْتُلُوْآ اَنْفُسَکُمْ کے الفاظ میں ایک مزید اشارہ بھی معلوم ہوتا ہے۔ سورة البقرۃ آیت 54 میں ہم تاریخ بنی اسرائیل کے حوالے سے پڑھ آئے ہیں کہ بنی اسرائیل میں سے جن لوگوں نے بچھڑے کی پرستش کی تھی ان کو مرتد ہونے کی جو سزا دی گئی تھی اس کے لیے یہی الفاظ آئے تھے : فَاقْتُلُوْآ اَنْفُسَکُمْ پس قتل کرو اپنے آپ کو“۔ اس سے مراد یہ ہے کہ تم اپنے اپنے قبیلے کے ان لوگوں کو قتل کرو جنہوں نے اس کفر و شرک کا ارتکاب کیا ہے۔ منافقین کا معاملہ یہ تھا کہ ان کی حمایت میں اکثر و بیشتر ان کے خاندان والے ‘ رشتہ دار ‘ ان کے گھرانے والے ان کے ساتھ شامل ہوجاتے تھے۔ تو یہاں شاید یہ بتایا جا رہا ہے کہ بجائے اس کے کہ تم ان کی حمایت کرو ‘ تمہارا طرز عمل اس کے بالکل برعکس ہونا چاہیے کہ تم اپنے اندر سے خود دیکھو کہ کون منافق ہیں جو اصل میں آستین کے سانپ ہیں۔ اگرچہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ حکم نہیں دیا ‘ مگر وہ یہ حکم بھی دے سکتا تھا کہ ہر گھرانہ اپنے ہاں کے منافقین کو خود قتل کرے۔ یہ تو حضرت عمر رض نے اپنی غیرت ایمانی کی وجہ سے اس منافق کو قتل کیا تھا ‘ جبکہ اس منافق کے خاندان کے لوگ حضرت عمر رض پر قتل کا دعویٰ کر رہے تھے۔ اگر اللہ تعالیٰ یہ حکم دیتا تو یہ بھی تمہیں کرنا چاہیے تھا ‘ لیکن یہ اللہ کے علم میں ہے کہ تم میں سے بہت کم لوگ ہوتے جو اس حکم کی تعمیل کرتے۔ اور اگر وہ یہ کر گزرتے تو یہ ان کے حق میں بہتر ہوتا اور ان کے ثبات قلبی اور ثبات ایمانی کا باعث ہوتا۔ اس صورت میں اللہ تعالیٰ انہیں خاص اپنے پاس سے اجر عظیم عطا فرماتا اور انہیں صراط مستقیم کی ہدایت عطا فرماتا۔اب جو آیت آرہی ہے یہ اطاعت رسول کے موضوع پر قرآن حکیم کی عظیم ترین آیت ہے۔

Classical Tafsir: Ma'arif al-Qur'an en

The present verses and those appearing immediately earlier were revealed in the background of an incident relating to Bishr, the hypocrite. As we already know, he had first proposed Ka'b Ibn Ashraf, the Jew as the adjudicator of his dispute, but, later on, mutual discussions forced him to go to the Holy Prophet ﷺ for this purpose.Since the judgment of the Holy Prophet ﷺ was against him, he did not accept it and went to Sayyidna ` Umar ؓ for a totally fresh decision.When the news of this incident got around in the city of Madinah, the Jews chided Muslims by saying: 'What sort of people you really are? Here you are believing in a Messenger of Allah and claiming to follow him, yet you do not accept his decisions! Look, in -order that their repentance be accepted, the Jews were commanded to kill each other. This was a severe command, but we obeyed it, so much so that seventy thousand of our people were killed. If you were given a command like that, what would you have done?' Thereupon, the verse وَلَوْ أَنَّا كَتَبْنَا عَلَيْهِمْ (And if We had prescribed for them ...) was revealed. It means: If these hypocrites, or all common people, disbelievers or believers, were charged with some severe command, such as that of self-killing or migration like the Bani' Isra` il were ordered to do, very few of them would have, being what they are, obeyed this command.On the one hand, there is a stern warning here for people who try to seek the solutions of their disputes, not from the Messenger of Allah, or not from the Law and Way of the Messenger of Allah ﷺ ، but take it elsewhere. On the other hand, it answers the chiding of the Jews because this state of affairs fits the hypocrites and certainly not those who are firm in their faith as true Muslims. This is proved by what happened when this verse was revealed. Someone from among the noble Companions, may Allah be pleased with them all, said: 'Allah did not put us through this trial.' When this statement was relayed to the Holy Prophet ﷺ ، he said: 'There are people in my community in whose heart Faith is entrenched firm like mountains.' Ibn Wahab says that this statement was made by Sayyidna Abu Bakr رضی اللہ تعالیٰ عنہ .According to another narration, when Sayyidna Abu Bakr ؓ heard this verse, he said: Had this command been prescribed, by God, I would have been the first to sacrifice myself and my family to obey.According to some other narrations, when this verse was revealed, the Holy Prophet ﷺ said: If this command to self-kill or migrate had come from Allah, Umm ` Abd (meaning Sayyidna ` Abdullah ibn Masud ؓ would have definitely acted accord-ingly.' As for migration, the noble Companions ؓ acted faithfully and selflessly when they left their homes in Makkah, left their properties and businesses, and migrated to Madinah.Towards the end of the verse (66), it has been said that, difficult though it may seem, yet doing, so in obedience to their Lord's command would turn out to be better for them in the end. This will make their faith more firm, bringing a great reward from Allah, and the blessing of being guided to the straight path.This great reward promised here in the end of verse 67 for those who obey Allah and His Messenger has been described immediately after in verses 69 and 70 which follow with detailed explanations of the promised ranks. it.

🔍

No analysis published under this lens

Submit a research-backed analysis or ask AI to start mapping this perspective.

Please login to participate in mapping this verse.
Tag Individual Word

Tag Verse

Add Verse Tag

Read Quran Seerah History Duas Quiz Challenges
✨

How is your experience?

Your feedback helps us continuously improve The Eternal Echo.

✨

JazakAllahu Khairan!

Thank you for taking the time to share your feedback. May Allah bless you in your quest for sacred knowledge.