The Eternal Echo
The Eternal Echo

Surah Al-Baqarah • Ayah 9

Para 1 Surah 2 : 9
يُخَـٰدِعُونَ ٱللَّهَ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّآ أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ

BY

Word-by-Word Analysis

Click any word below to tag it with linguistic or thematic terminology.

يُخَـٰدِعُونَ
ٱللَّهَ
وَٱلَّذِينَ
ءَامَنُوا۟
وَمَا
يَخْدَعُونَ
إِلَّآ
أَنفُسَهُمْ
وَمَا
يَشْعُرُونَ

Verse Tags

No approved tags for this verse yet.
Classical Tafsir: Ibn Kathir en

Meaning of NifaqNifaq means to show conformity - or agreement - and to conceal evil. Nifaq has several types: Nifaq in the creed that causes its people to reside in Hell for eternity, and Nifaq in deed, which is one of the major sins, as we will explain soon, Allah willing. Ibn Jurayj said of the hypocrite that, "His actual deeds are different from what he publicizes, what he conceals is different from what he utters, his entrance and presence are not the same as his exit and absence."The Beginning of HypocrisyThe revelations about the characteristics of the hypocrites were revealed in Al-Madinah, this is because there were no hypocrites in Makkah. Rather the opposite was the situation in Makkah, since some people were forced to pretend that they were disbelievers, while their hearts concealed their faith. Afterwards, the Messenger of Allah ﷺ migrated to Al-Madinah, where the Ansar from the tribes of Aws and Khazraj resided. They used to worship idols during the pre-Islamic period of ignorance, just as the rest of the Arab idolators. Three Jewish tribes resided in Al-Madinah, Banu Qaynuqa`-allies of Al-Khazraj, Banu An-Nadir and Banu Qurayzah-allies of the Aws. Many members of the Aws and Khazraj tribes embraced Islam. However, only a few Jews embraced Islam, such as `Abdullah bin Salam. During the early stage in Al-Madinah, there weren't any hypocrites because the Muslims were not strong enough to be feared yet. On the contrary, the Messenger of Allah ﷺ conducted peace treaties with the Jews and several other Arab tribes around Al-Madinah. Soon after, the battle of Badr occurred and Allah gave victory to Islam and its people. `Abdullah bin Ubayy bin Salul was a leader in Al-Madinah. He was Al-Khazraj's chief, and during the period of Jahiliyyah he was the master of both tribes - Aws and Khazraj. They were about to appoint him their king when the Message reached Al-Madinah, and many in Al-Madinah embraced Islam. Ibn Salul's heart was filled with hatred against Islam and its people. When the battle of Badr took place, he said, "Allah's religion has become apparent." So he pretended to be Muslim, along with many of those who were just like him, as well as many among the People of the Book. It was then that hypocrisy began in Al-Madinah and among the surrounding nomad tribes. As for the Emigrants, none of them were hypocrites, since they emigrated willingly (seeking the pleasure of Allah). Rather, when a Muslim would emigrate from Makkah, he would be forced to abandon all of his wealth, offspring and land; he would do so seeking Allah's reward in the Hereafter.The Tafsir of Ayah 2:8Muhammad bin Ishaq narrated that Ibn `Abbas said that,وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ ءَامَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الأْخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ(And of mankind, there are some who say: "We believe in Allah and the Last Day" while in fact they do not believe) "This refers to the hypocrites among the Aws and Khazraj and those who behaved as they did."This is how Abu Al-`Aliyah, Al-Hasan, Qatadah and As-Suddi explained this Ayah. Allah revealed the characteristics of the hypocrites, so that the believers would not be deceived by their outer appearance, thus saving the believers from a great evil. Otherwise, the believers might think that the hypocrites were believers, when in reality they are disbelievers. To consider the sinners as righteous people is extremely dangerous, Allah said,وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ ءَامَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الأْخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ(And of mankind, there are some who say: "We believe in Allah and the Last Day" while in fact they do not believe) meaning, they utter these false statements only with their tongues, just as Allah said,إِذَا جَآءَكَ الْمُنَـفِقُونَ قَالُواْ نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ(When the hypocrites come to you (O Muhammad ), they say: "We bear witness that you are indeed the Messenger of Allah ﷺ." Allah knows that you are indeed His Messenger) (63:1).This Ayah means that the hypocrites utter these statements only when they meet you, not because they actually believe what they are saying. The hypocrites emphasize their belief in Allah and the Last Day with their words, when that is not the case in reality. Therefore, Allah stated that the hypocrites lie in their testimony of creed, when He said,وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنَـفِقِينَ لَكَـذِبُونَ(And Allah bears witness that the hypocrites are indeed liars.) (63:1), and,وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ(while in fact they believe not)Allah said,يُخَـدِعُونَ اللَّهَ وَالَّذِينَ ءَامَنُوا(They try to deceive Allah and those who believe). The hypocrites show belief outwardly while concealing disbelief. They think that by doing this, they will mislead Allah, or that the statements they utter will help them with Allah, and this is an indication of their total ignorance. They think that such behavior will deceive Allah, just as it might deceive some of the believers. Similarly, Allah said,يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّهِ جَمِيعاً فَيَحْلِفُونَ لَهُ كَمَا يَحْلِفُونَ لَكُمْ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ عَلَى شَىْءٍ أَلاَ إِنَّهُمْ هُمُ الْكَـذِبُونَ(On the Day when Allah will resurrect them all together; then they will swear to Him as they swear to you. And they think that they have something (to stand upon). Verily, they are liars!) (58:18). aHence, Allah refuted their way by saying,وَمَا يَخْدَعُونَ إلاَّ أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ(While they only deceive themselves, and perceive (it) not!) Allah stated that the hypocrites only deceive themselves by this behavior, although they are unaware of this fact. Allah also said,إِنَّ الْمُنَـفِقِينَ يُخَـدِعُونَ اللَّهَ وَهُوَ خَادِعُهُمْ(Verily, the hypocrites try to deceive Allah, but it is He Who deceives them) (4:142).Also, Ibn Abi Hatim narrated that Ibn Jurayj commented on Allah's statement,إِنَّ الْمُنَـفِقِينَ يُخَـدِعُونَ اللَّهَ وَهُوَ خَادِعُهُمْ(Verily, the hypocrites seek to deceive Allah, but it is He Who deceives them), "The hypocrites pronounce, `There is no deity worthy of worship except Allah' seeking to ensure the sanctity of their blood and money, all the while concealing disbelief."Sa`id said that Qatadah said,وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ ءَامَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الأْخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ - يُخَـدِعُونَ اللَّهَ وَالَّذِينَ ءَامَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إلاَّ أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ(And of mankind, there are some who say: "We believe in Allah and the Last Day" while in fact they believe not. They try to deceive Allah and those who believe, while they only deceive themselves, and perceive (it) not!) "This is the description of a hypocrite. He is devious, he says the truth with his tongue and defies it with his heart and deeds. He wakes up in a condition other than the one he goes to sleep in, and goes to sleep in a different condition than the one he wakes up in. He changes his mind just like a ship that moves about whenever a wind blows."

Classical Tafsir: Ibn Kathir Urdu ur

منافقت کی قسمیں ٭٭دراصل نفاق کہتے ہیں بھلائی ظاہر کرنے اور برائی پوشیدہ رکھنے کو۔ نفاق کی دو قسمیں ہیں اعتقادی اور عملی۔ پہلی قسم کے منافق تو ابدی جہنمی ہیں اور دوسری قسم کے بدترین مجرم ہیں۔ اس کا بیان تفصیل کے ساتھ ان شاءاللہ کسی مناسب جگہ ہو گا۔ امام ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں ”منافق کا قول اس کے فعل کے خلاف، اس کا باطن ظاہر کے خلاف اس کا آنا جانے کے خلاف اور اس کی موجودگی عدم موجودگی کے خلاف ہوا کرتی ہے ۔ [تفسیر ابن جریر الطبری:270/1] ‏ نفاق مکہ شریف میں تو تھا ہی نہیں بلکہ اس کے الٹ تھا یعنی بعض لوگ ایسے تھے جو زبردستی بہ ظاہر کافروں کا ساتھ دیتے تھے مگر دل میں مسلمان ہوتے تھے۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مکہ چھوڑ کر مدینہ تشریف لائے اور وہاں پر اوس اور خزرج کے قبائل نے انصار بن کر آپ کا ساتھ دیا اور جاہلیت کے زمانہ کی مشرکانہ بت پرستی ترک کر دی اور دونوں قبیلوں میں سے خوش نصیب لوگ مشرف بہ اسلام ہو گئے لیکن یہودی اب تک اللہ تعالیٰ کی اس نعمت سے محروم تھے۔ ان میں سے صرف سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے اس سچے دین کو قبول کیا تب تک بھی منافقوں کا خبیث گروہ قائم نہ ہوا تھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان یہودیوں اور عرب کے بعض قبائل سے صلح کر لی تھی۔صفحہ نمبر111غرض اس جماعت کے قیام کی ابتداء یوں ہوئی کہ مدینہ شریف کے یہودیوں کے تین قبیلے تھے بنو قینقاع، بنو نضیر اور بنو قریظہ۔ بنو قینقاع تو خزرج کے حلیف اور بھائی بند بنے ہوئے تھے اور باقی دو قبیلوں کا بھائی چارہ اوس سے تھا۔ جب جنگ بدر ہوئی اور اس میں پروردگار نے اپنے دین والوں کو غالب کیا۔ شوکت و شان اسلام ظاہر ہوئی، مسلمانوں کا سکہ جم گیا اور کفر کا زور ٹوٹ گیا تب یہ ناپاک گروہ قائم ہوا چنانچہ عبداللہ بن ابی بن سلول تھا تو خزرج کے قبیلے سے لیکن اوس اور خزرج دونوں اسے اپنا بڑا مانتے تھے بلکہ اس کی باقاعدہ سرداری اور بادشاہت کے اعلان کا پختہ ارادہ کر چکے تھے کہ ان دونوں قبیلوں کا رخ اسلام کی طرف پھر گیا اور اس کی سرداری یونہی رہ گئی ۔ [صحیح بخاری:4566] ‏ یہ خار تو اس کے دل میں تھا ہی، اسلام کی روز افزوں ترقی میں لڑائی اور کامیابی نے اسے مخبوط الحواس بنا دیا۔ اب اس نے دیکھا کہ یوں کام نہیں چلے گا اس نے بظاہر اسلام قبول کر لینے اور باطن میں کافر رہنے کی ٹھانی اور جس قدر جماعت اس کے زیر اثر تھی سب کو یہی ہدایت کی، اس طرح منافقین کی ایک جمعیت مدینہ اور مدینہ کے آس پاس قائم ہو گئی۔ ان منافقین میں بحمدللہ مکی مہاجر ایک بھی نہ تھا بلکہ یہ بزرگ تو اپنے اہل و عیال، مال و متاع کو نام حق پر قربان کر کے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ دے کر آئے تھے۔ «فرضى الله عنهم اجمعىن» سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا فرماتے ہیں ”یہ منافق اوس اور خزرج کے قبیلوں میں سے تھے اور یہودی بھی جو ان کے طریقے پر تھے ۔ [تفسیر ابن جریر الطبری:269/1] ‏ قبیلہ اوس اور خزرج کے نفاق کا ان آیتوں میں بیان ہے۔“ ابوالعالیہ، حسن، قتادہ، سدی رحمہ اللہ علیہم نے یہی بیان کیا ہے۔صفحہ نمبر112پروردگار عالم نے منافقوں کی بہت سی بدخصلتوں کا یہاں بیان فرمایا۔ تاکہ ان کے ظاہر حال سے مسلمان دھوکہ میں نہ آ جائیں اور انہیں مسلمان خیال کر کے اپنا نہ سمجھ بیٹھیں۔ جس کی وجہ سے کوئی بڑا فساد پھیل جائے۔ یہ یاد رہے کہ بدکاروں کو نیک سمجھنا بھی بجائے خود بہت برا اور نہایت خوفناک امر ہے جس طرح اس آیت میں فرمایا گیا ہے کہ یہ لوگ زبانی اقرار تو ضرور کرتے ہیں مگر ان کے دل میں ایمان نہیں ہوتا۔ اسی طرح سورۃ المنافقون میں بھی کہا گیا ہے کہ «إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّـهِ وَاللَّـهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ وَاللَّـهُ» [63-المنافقون:1] ‏ الخ یعنی ”منافق تیرے پاس آ کر کہتے ہیں کہ ہماری گواہی ہے کہ آپ رسول اللہ ہیں اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ تو اس کا رسول ہے“ لیکن چونکہ حقیقت میں منافقوں کا قول ان کے عقیدے کے مطابق نہ تھا اس لیے ان لوگوں کے شاندار اور تاکیدی الفاظ کے باوجود اللہ تعالیٰ نے انہیں جھٹلا دیا۔ اور سورۃ المنافقون میں فرمایا: «وَاللّٰهُ يَشْهَدُ اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ لَكٰذِبُوْنَ» [63-المنافقون:1] ‏ یعنی ”اللہ تعالیٰ گواہی دیتا ہے کہ بالیقین منافق جھوٹے ہیں“ اور یہاں بھی فرمایا: «وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ» [2-البقرة:8] ‏ یعنی دراصل ”وہ ایماندار نہیں“ وہ اپنے ایمان کو ظاہر کر کے اور اپنے کفر کو چھپا کر اپنی جہالت سے اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دیتے ہیں اور اسے نفع دینے والی اور اللہ کے ہاں چل جانے والی کاریگری خیال کرتے ہیں۔ جیسے کہ بعض مومنوں پر ان کا یہ مکر چل جاتا ہے۔ قرآن میں اور جگہ ہے: «يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللَّـهُ جَمِيعًا فَيَحْلِفُونَ لَهُ كَمَا يَحْلِفُونَ لَكُمْ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ عَلَىٰ شَيْءٍ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْكَاذِبُونَ» [58-المجادلة:18] ‏ یعنی ”قیامت کے دن جبکہ اللہ تعالیٰ ان سب کو کھڑا کرے گا تو جس طرح وہ یہاں ایمان والوں کے سامنے قسمیں کھاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے سامنے بھی قسمیں کھائیں گے اور سمجھتے ہیں کہ وہ بھی کچھ ہیں، خبردار یقیناً وہ جھوٹے ہیں“۔ یہاں بھی ان کے اس غلط عقیدے کی وضاحت میں فرمایا کہ دراصل وہ اپنے اس کام کی برائی کو جانتے ہی نہیں۔ یہ دھوکہ خود اپنی جانوں کو دے رہے ہیں۔ جیسے کہ اور جگہ ارشاد ہوا: «اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ يُخٰدِعُوْنَ اللّٰهَ وَھُوَ خَادِعُھُمْ» [4-النساء:142] ‏ یعنی ”منافق اللہ کو دھوکہ دیتے ہیں حالانکہ وہ انہیں کو دھوکہ میں رکھنے والا ہے“۔ بعض قاریوں نے «يَخْدَعُوْنَ» پڑھا ہے اور بعض «يُخَادِعُونَ» مگر دونوں قرأتوں کے معنی کا مطلب ایک ہی ہوتا ہے۔صفحہ نمبر113ابن جریر رحمہ اللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو اور ایمان والوں کو منافق دھوکہ کیسے دیں گے؟ وہ جو اپنے دل کے خلاف اظہار کرتے ہیں وہ تو صرف بچاؤ کے لیے ہوتا ہے تو جواباً کہا جائے گا کہ اس طرح کی بات کرنے والے کو بھی جو کسی خطرہ سے بچنا چاہتا ہے عربی زبان میں «مُخَادِع» کہا جاتا ہے چونکہ منافق بھی قتل، قید اور دنیاوی عذابوں سے محفوظ رہنے کے لیے یہ چال چلتے تھے اور اپنے باطن کے خلاف اظہار کرتے تھے اس لیے انہیں دھوکہ باز کہا گیا۔ ان کا یہ فعل چاہے کسی کو دنیا میں دھوکا دے بھی دے لیکن درحقیقت وہ خود اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ کیونکہ وہ اسی میں اپنی بھلائی اور کامیابی جانتے ہیں اور دراصل یہ سب ان کے لیے انتہائی برا عذاب اور غضب الہٰی ہو گا جس کے سہنے کی ان میں طاقت نہیں ہو گی پس یہ دھوکہ حقیقتاً ان پر خود وبال ہو گا۔ وہ جس کام کے انجام کو اچھا جانتے ہیں وہ ان کے حق میں برا اور بہت برا ہو گا۔ ان کے کفر، شک اور تکذیب کی وجہ سے ان کا رب ان سے ناراض ہو گا لیکن افسوس انہیں اس کا شعور ہی نہیں اور یہ اپنے اندھے پن میں ہی مست ہیں۔ ابن جریج رحمہ اللہ اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ «لا الہ الا اللہ» کا اظہار کر کے وہ اپنی جان اور مال کا بچاؤ کرنا چاہتے ہیں، یہ کلمہ ان کے دلوں میں جاگزیں نہیں ہوتا ۔ [تفسیر ابن ابی حاتم:46/1] ‏ قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں منافقوں کی یہی حالت ہے کہ زبان پر کچھ، دل میں کچھ، عمل کچھ، عقیدہ کچھ، صبح کچھ اور شام کچھ کشتی کی طرح جو ہوا کے جھونکے سے کبھی ادھر ہو جاتی ہے کبھی ادھر ۔ [تفسیر ابن ابی حاتم:47/1] ‏صفحہ نمبر114

Classical Tafsir: Bayan-ul-Quran ur

آیت 9 یُخٰدِعُوْنَ اللّٰہَ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْاج یُخٰدِعُوْنَباب مفاعلہ ہے۔ اس باب کا خاصہ ہے کہ اس میں ایک کشمکش اور کشاکش موجود ہوتی ہے۔ لہٰذا میں نے اس کا ترجمہ کیا : ”وہ دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔“وَمَا یَخْدَعُوْنَ اِلَّآ اَنْفُسَھُمْ یہ بات یقینی ہے کہ اپنے آپ کو تو دھوکہ دے رہے ہیں ‘ لیکن یہ اللہ ‘ اس کے رسول ﷺ کو اور اہل ایمان کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ سورة النساء کی آیت 142 میں منافقین کے بارے میں یہی بات بڑے واضح انداز میں بایں الفاظ آئی ہے : اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ یُخٰدِعُوْنَ اللّٰہَ وَھُوَ خَادِعُھُمْ ج ”یقیناً منافقین اللہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ‘ حالانکہ اللہ ہی انہیں دھوکے میں ڈالنے والا ہے۔“ وَمَا یَشْعُرُوْنَ یہ بات بہت اچھی طرح نوٹ کر لیجیے کہ منافقین کی بھی اکثریت وہ تھی جنہیں اپنے نفاق کا شعور نہیں تھا۔ وہ اپنے تئیں خود کو مسلمان سمجھتے تھے۔ وہ محمد رسول اللہ ﷺ کے بارے میں کہتے تھے کہ انہوں نے خواہ مخواہ اہل مکہ کے ساتھ لڑائی مول لے لی ہے ‘ اس کی کیا ضرورت ہے ؟ ہمیں امن کے ساتھ رہنا چاہیے اور امن و آشتی کے ماحول میں ان سے بات کرنی چاہیے۔ وہ سمجھتے تھے کہ ہم خیر خواہ ہیں ‘ ہم بھلی بات کہہ رہے ہیں ‘ جبکہ یہ بیوقوف لوگ ہیں۔ دیکھتے نہیں کہ کس سے ٹکرا رہے ہیں ! ہاتھ میں اسلحہ نہیں ہے اور لڑائی کے لیے جا رہے ہیں۔ چناچہ یہ تو بیوقوف ہیں۔ اپنے بارے میں وہ سمجھتے تھے کہ ہم تو بڑے مخلص ہیں۔ جان لیجیے کہ منافقین میں یقیناً بعض لوگ ایسے بھی تھے کہ جو اسلام میں داخل ہی دھوکہ دینے کی خاطر ہوتے تھے اور ان پر پہلے دن سے یہ واضح ہوتا تھا کہ ہم مسلمان نہیں ہیں ‘ ہم نے مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے لیے اسلام کا محض لبادہ اوڑھا ہے۔ ایسے منافقین کا ذکر سورة آل عمران کی آیت 72 میں آئے گا۔ لیکن اکثر و بیشتر منافقین دوسری طرح کے تھے ‘ جنہیں اپنے نفاق کا شعور حاصل نہیں تھا۔

Classical Tafsir: Ma'arif al-Qur'an en

Misbehaving Prophets (علیہم السلام) is to misbehave with Allah(4) These verses denounce the hypocrites for trying to be clever with Allah Himself and to deceive Him, although no one among them could probably have had such an intention or even thought of such a possibility. What they were actually doing was to try to deceive the Holy Prophet ﷺ and the Muslims. Allah has equated this effort with an attempt to deceive Him, and has thus indicated that a man who is in any way impertinent to a prophet or a man of Allah is ultimately guilty of being impertinent to Allah Himself - this should be true above all in the case of the Holy Prophet ﷺ who stands in his station at the head of all created beings.

🔍

No analysis published under this lens

Submit a research-backed analysis or ask AI to start mapping this perspective.

Please login to participate in mapping this verse.
Tag Individual Word

Tag Verse

Add Verse Tag

Read Quran Seerah History Duas Quiz Challenges
✨

How is your experience?

Your feedback helps us continuously improve The Eternal Echo.

✨

JazakAllahu Khairan!

Thank you for taking the time to share your feedback. May Allah bless you in your quest for sacred knowledge.