The Eternal Echo
The Eternal Echo

Surah At-Takathur • Ayah 2

Para 30 Surah 102 : 2
حَتَّىٰ زُرْتُمُ ٱلْمَقَابِرَ

BY

Word-by-Word Analysis

Click any word below to tag it with linguistic or thematic terminology.

حَتَّىٰ
زُرْتُمُ
ٱلْمَقَابِرَ

Verse Tags

No approved tags for this verse yet.
Classical Tafsir: Ibn Kathir en

Which was revealed in Makkahبِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَـنِ الرَّحِيمِIn the Name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful.The Result of Loving the World and Heedlessness of the HereafterAllah says that all are preoccupied by love of the world, its delights and its adornments, and this distracts you from seeking the Hereafter and desiring it. This delays you until death comes to you and you visit the graves, thus becoming its inhabitants. In Sahih Al-Bukhari, it is recorded in the Book of Ar-Riqaq (Narrations that soften the Heart) from Anas bin Malik, who reported that Ubayy bin Ka`b said, "We used to think that this was a part of the Qur'an until the Ayah was revealed which says;أَلْهَـكُمُ التَّكَّاثُرُ(The mutual increase diverts you.)" He was referring to the Hadith in which the Prophet said,«لَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادٍ مِنْ ذَهَب»(If the Son of Adam had a valley of gold, he would desire another like it...) Imam Ahmad recorded from `Abdullah bin Ash-Shikhkhir that he said, "I came to the Messenger of Allah ﷺ while he was saying,أَلْهَـكُمُ التَّكَّاثُرُيَقُولُ ابْنُ آدَمَ: مَالِي مَالِي، وَهَلْ لَكَ مِنْ مَالِكَ إِلَّا مَا أَكَلْتَ فَأَفْنَـيْتَ، أَوْ لَبِسْتَ فَأَبْلَيْتَ، أَوْ تَصَدَّقْتَ فَأَمْضَيْتَ؟»((The mutual increase diverts you.)" He was referring to the Hadith in which the Prophet said,«لَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادٍ مِنْ ذَهَب»(If the Son of Adam had a valley of gold, he would desire another like it...) Imam Ahmad recorded from `Abdullah bin Ash-Shikhkhir that he said, "I came to the Messenger of Allah ﷺ while he was saying,أَلْهَـكُمُ التَّكَّاثُرُيَقُولُ ابْنُ آدَمَ: مَالِي مَالِي، وَهَلْ لَكَ مِنْ مَالِكَ إِلَّا مَا أَكَلْتَ فَأَفْنَـيْتَ، أَوْ لَبِسْتَ فَأَبْلَيْتَ، أَوْ تَصَدَّقْتَ فَأَمْضَيْتَ؟»((The mutual increase diverts you.)( The Son of Adam says, "My wealth, my wealth." But do you get anything (of benefit) from your wealth except for that which you ate and you finished it, or that which you clothed yourself with and you wore it out, or that which you gave as charity and you have spent it)" Muslim, At-Tirmidhi and An-Nasa'i also recorded this Hadith. Muslim recorded in his Sahih from Abu Hurayrah that the Messenger of Allah ﷺ said,«يَقُولُ الْعَبْدُ: مَالِي مَالِي، وَإِنَّمَا لَهُ مِنْ مَالِهِ ثَلَاثٌ: مَا أَكَلَ فَأَفْنَى، أَوْ لَبِسَ فَأَبْلَى، أَوْ تَصَدَّقَ فَأَمْضَى، وَمَا سِوَى ذَلِكَ فَذَاهِبٌ وَتَارِكُهُ لِلنَّاس»(The servant says "My wealth, my wealth." Yet he only gets three (benefits) from his wealth: that which he eats and finishes, that which he eats and finishes, that which he wears until it is worn out, or that which he gives in charity and it is spent. Everything else other than that will go away and leave him for the people.) Muslim was alone in recording this Hadith. Al-Bukhari recorded from Anas bin Malik that the Messenger of Allah ﷺ said,«يَتْبَعُ الْمَيِّتَ ثَلَاثَةٌ، فَيَرْجِعُ اثْنَانِ وَيَبْقَى مَعَهُ وَاحِدٌ: يَتْبَعُهُ أَهْلُهُ وَمَالُهُ وَعَمَلُهُ، فَيَرْجِعُ أَهْلُهُ وَمَالُهُ، وَيَبْقَى عَمَلُه»(Three things follow the deceased person, and two of them return while one remains behind with him. The things which follow him are his family, his wealth and his deeds. His family and his wealth return while his deeds remain.) This Hadith has also been recorded by Muslim, At-Tirmidhi and An-Nasa'i. Imam Ahmad recorded from Anas that the Prophet said,«يَهْرَمُ ابْنُ آدَمَ وَيَبْقَى مِنْهُ اثْنَتَانِ: الْحِرْصُ وَالْأَمَل»(The Son of Adam becomes old with senility, but yet two things remain with him: greed and hope.) Both of them (Al-Bukhari and Muslim) recorded this Hadith in the Two Sahihs.

Classical Tafsir: Ibn Kathir Urdu ur

مال و دولت اور اعمال ٭٭ارشاد ہوتا ہے کہ دنیا کی محبت، اس کے پا لینے کی کوشش نے تمہیں آخرت کی طلب اور نیک کاموں سے بےپرواہ کر دیا، تم اسی دنیا کی ادھیڑ بن میں رہے کہ اچانک موت آ گئی اور تم قبروں میں پہنچ گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”اطاعت پروردگار سے تم نے دنیا کی جستجو میں پھنس کر بےرغبتی کر لی اور مرتے دم تک غفلت برتی“ ۔ [تفسیر ابن ابی حاتم:ضعیف ولا اصل لہ] ‏ حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں مال اور اولاد کی زیادتی کی ہوس میں موت کا خیال پرے پھینک دیا صحیح بخاری کتاب الرقاق میں ہے کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم «لَوْ كَانَ لِابْنِ آدَم وَادٍ مِنْ ذَهَب» یعنی اگر ابن آدم کے پاس ایک جنگل بھر کر سونا ہو ۔ [صحیح بخاری:6440] ‏ اسے قرآن کی آیت ہی سمجھتے رہے، یہاں تک کہ «أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ» [102-التكاثر:1] ‏ نازل ہوئی۔10824مسند احمد میں ہے سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب آیا تو آپ اس آیت کو پڑھ رہے تھے آپ نے فرمایا: ”ابن آدم کہتا رہتا ہے کہ میرا مال، میرا مال، حالانکہ تیرا مال صرف وہ ہے جسے تو نے کھا کر فنا کر دیا یا پہن کر پھاڑ دیا یا صدقہ دے کر باقی رکھ لیا“ ۔ [صحیح مسلم:2958] ‏ صحیح مسلم میں اتنا اور زیادہ ہے کہ اس کے سوا جو کچھ ہے اسے تو تو لوگوں کے لیے چھوڑ چھاڑ کر چل دے گا ۔ [صحیح مسلم:2959] ‏ صحیح بخاری کی حدیث میں ہے کہ میت کے ساتھ تین چیزیں جاتی ہیں جن میں سے دو تو پلٹ آتی ہیں صرف ایک ساتھ رہ جاتی ہے، گھر والے، مال اور اعمال۔ اہل و مال لوٹ آئے عمل ساتھ رہ گئے ۔ [صحیح بخاری:6514] ‏ مسند احمد کی حدیث میں ہے ابن آدم بوڑھا ہو جاتا ہے لیکن دو چیزیں اس کے ساتھ باقی رہ جاتی ہیں لالچ اور امنگ ۔ [صحیح بخاری:6421] ‏ ضحاک رحمہ اللہ نے ایک شخص کے ہاتھ میں ایک درہم دیکھ کر پوچھا یہ درہم کس کا ہے؟ اس نے کہا میرا، فرمایا: تیرا تو اس وقت ہو گا کہ کسی نیک کام میں تو خرچ کر دے یا بطور شکر رب کے خرچ کر۔ احنف رحمہ اللہ نے اس واقعہ کو بیان کر کے پھر یہ شعر پڑھا: «أَنْتَ لِلْمَالِ إِذَا أَمْسَكْته *** فَإِذَا أَنْفَقْته فَالْمَال لَك» یعنی ”جب کہ تو مال کو لیے بیٹھا ہے، تو تو مال کی ملکیت ہے ہاں جب اسے خرچ کر دے گا اس وقت مال تیری ملکیت میں ہو جائے گا۔‏“10825ابن بریدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں بنو حارثہ اور بنو حارث انصار کے قبائل آپس میں فخر و غرور کرنے لگے ایک کہتا دیکھو ہم میں فلاں شخص ایسا بہادر ایسا جیوٹ یا اتنا بڑا مالدار وغیرہ ہے، دوسرے قبیلے والے اپنے میں سے ایسوں کو پیش کرتے تھے جب زندوں کے ساتھ یہ فخر و مباہات کر چکے تو کہنے لگے آؤ قبرستان میں چلیں وہاں جا کر اپنے اپنے مردوں کی قبروں کی طرف اشارے کر کے کہنے لگے بتلاؤ اس جیسا بھی تم میں کوئی گزرا ہے؟ وہ انہیں اپنے مردوں کے ساتھ الزام دینے لگے اس پر یہ دونوں ابتدائی آیتیں اتریں کہ تم فخر و مباہات کرتے ہوئے قبرستان میں پہنچ گئے اور اپنے مردوں پر بھی فخر و غرور کرنے لگے، چاہیئے تھا کہ یہاں آ کر عبرت حاصل کرتے اپنا مرنا اور سڑنا گلنا یاد کرتے۔10826قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگ اپنی زیادتی اور اپنی کثرت پر گھمنڈ کرتے تھے یہاں تک کہ ایک ایک ہو کر قبروں میں پہنچ گئے۔ مطلب یہ ہے کہ بہتات کی چاہت نے غفلت میں ہی رکھا یہاں تک کہ مر گئے اور قبروں میں دفن ہو گئے۔ صحیح حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک اعرابی کی بیمار پرسی کو گئے اور حسب عادت فرمایا: ”کوئی ڈر خوف نہیں ان شاءاللہ گناہوں سے پاکیزگی حاصل ہو گی“، تو اس نے کہا: آپ اسے خوب پاک بتلا رہے ہیں یہ تو وہ بخار ہے جو بوڑھے بڑوں پر جوش مارتا ہے اور قبرستان تک پہنچا کر رہتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا پھر یوں ہی سہی“ ۔ [صحیح بخاری:5656] ‏ اس حدیث میں بھی لفظ «تُزِيرهُ الْقُبُور» ہے اور یہاں قرآن میں بھی «زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ» ہے پس معلوم ہوتا ہے کہ اس سے مراد مر کر قبر میں دفن ہونا ہی ہے۔ ترمذی میں ہے سیدنا علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ جب تک یہ آیت نہ اتری ہم عذاب قبر کے بارے میں شک میں ہی رہے ۔ [سنن ترمذي:3355،قال الشيخ الألباني:ضعیف] ‏ یہ حدیث غریب ہے۔ ابن ابی حاتم میں ہے کہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے اس آیت کی تلاوت کی پھر کچھ دیر سوچ کر فرمانے لگے: میمون! قبروں کا دیکھنا تو صرف بطور زیارت ہے اور ہر زیارت کرنے والا اپنی جگہ لوٹ جاتا ہے یعنی خواہ جنت کی طرف خواہ دوزخ کی طرف، ایک اعرابی نے بھی ایک شخص کی زبانی ان دونوں آیتوں کی تلاوت سن کر یہی فرمایا تھا کہ اصل مقام اور ہی ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ دھمکاتے ہوئے دو دو مرتبہ فرماتا ہے کہ حقیقت حال کا علم تمہیں ابھی ہو جائے گا یہ مطلب بھی بیان کیا گیا ہے کہ پہلے مراد کفار ہیں دوبارہ مومن مراد ہیں پھر فرماتا ہے کہ اگر تم علم یقینی کے ساتھ اسے معلوم کر لیتے یعنی اگر ایسا ہوتا تو تم غفلت میں نہ پڑتے اور مرتے دم تک اپنی آخری منزل آخرت سے غافل نہ رہتے پھر جس چیز سے پہلے دھمکایا تھا اسی کا بیان کر رہا ہے کہ تم جہنم کو ان آنکھوں سے دیکھ لو گے کہ اس کی ایک ہی جنبش کے ساتھ اور تو اور انبیاء علیہم السلام بھی ہیبت و خوف کے مارے گھٹنوں کے بل گر جائیں گے، اس کی عظمت اور دہشت ہر دل پر چھائی ہوئی ہو گی، جیسے کہ بہت سی احادیث میں بہ تفصیل مروی ہے۔10827پھر فرمایا کہ اس دن تم سے نعمتوں کی باز پرس ہو گی، صحت، امن، رزق وغیرہ تمام نعمتوں کی نسبت سوال ہو گا کہ ان کا شکر کہاں تک ادا کیا۔ ابن ابی حاتم کی ایک غریب حدیث میں ہے کہ ٹھیک دوپہر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر سے چلے دیکھا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی مسجد میں آ رہے ہیں پوچھا: کہ ”اس وقت کیسے نکلے ہو؟“ کہا: اے اللہ کے رسول! جس چیز نے آپ کو نکالا ہے اسی نے مجھے بھی نکالا ہے، اتنے میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی آ گئے ان سے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی سوال کیا اور آپ نے بھی یہی جواب دیا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں بزرگوں سے باتیں کرنی شروع کیں، پھر فرمایا: ”اگر ہمت ہو تو اس باغ تک چلے چلو کھانا پینا مل ہی جائے گا اور سائے دار جگہ بھی، ہم نے کہا بہت اچھا“، پس آپ ہمیں لے کر سیدنا ابوالہیشم انصاری رضی اللہ عنہ کے باغ کے دروازہ پر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کیا اور اجازت چاہی، سیدہ ام ہیثم انصاریہ رضی اللہ عنہا دروازے کے پیچھے ہی کھڑی تھیں سن رہی تھیں لیکن اونچی آواز سے جواب نہیں دیا اور اس لالچ سے کہ اللہ کے رسول اور زیادہ سلامتی کی دعا کریں اور کئی کئی مرتبہ آپ کا سلام سنیں جب تین مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سلام کر چکے اور کوئی جواب نہ ملا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس چلے دئیے، اب تو ابوالہیشم کی بیوی صاحبہ دوڑیں اور کہا: اے اللہ کے نبی! میں آپ کی آواز سن رہی تھی لیکن میرا ارادہ تھا کہ اللہ کرے آپ کئی کئی مرتبہ سلام کریں اس لیے میں نے اپنی آواز آپ کو نہ سنائی، آپ آئیے تشریف لے چلئے، آپ نے ان کے اس فعل کو اچھی نظروں سے دیکھا پھر پوچھا کہ خود ابوالہیشم کہاں ہیں مائی صاحبہ نے فرمایا: اے اللہ کے نبی! وہ بھی یہیں قریب ہی پانی لینے گئے ہیں، آپ تشریف لائیے، ان شاءاللہ آتے ہی ہوں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باغ میں رونق افروز ہوئے، مائی صاحبہ نے ایک سایہ دار درخت تلے کچھ بچھا دیا جس پر آپ بیٹھ گئے، اتنے میں ہی ابوالہیشم رضی اللہ عنہ بھی آ گئے بےحد خوش ہوئے آنکھوں کو ٹھنڈک اور دل کو سکون نصیب ہوا اور جلدی جلدی ایک کھجور کے درخت پر چڑھ گئے اور اچھے اچھے خوشے اتار اتار کر دینے لگے یہاں تک کہ خود آپ نے روک دیا، صحابی نے کہا: یا رسول اللہ! گیلی اور تر اور بالکل پکی اور جس طرح کی چاہیں تناول فرمائیں، جب کھجوریں کھا چکے تو میٹھا پانی لائے جسے پیا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے یہی وہ نعمتیں ہیں جن کے بارے میں اللہ کے ہاں پوچھے جاؤ گے ۔ [اسنادہ ضعیف] ‏10828ابن جریر کی اسی حدیث میں ہے کہ سیدنا ابوبکر، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور پوچھا کہ ”یہاں کیسے بیٹھے ہو؟“ دونوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بھوک کے مارے گھر سے نکل کھڑے ہوئے ہیں، فرمایا: ”اس اللہ کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا ہے میں بھی اسی وجہ سے اس وقت نکلا ہوں“ اب آپ انہیں لے کر چلے اور ایک انصاری کے گھر آئے ان کی بیوی صاحبہ مل گئیں پوچھا کہ ”تمہارے میاں کہاں گئے ہیں؟“ کہا: گھر کے لیے میٹھا پانی لانے گئے ہیں، اتنے میں تو وہ مشک اٹھائے ہوئے آ ہی گئے، خوش ہو گئے اور کہنے لگے مجھ جیسا خوش قسمت آج کوئی بھی نہیں جس کے گھر اللہ کے نبی تشریف لائے ہیں، مشک تو لٹکا دی اور خود جا کر کھجوروں کے تازہ تازہ خوشے لے آئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چن چن کر الگ کر کے لاتے“ تو جواب دیا کہ اے اللہ کے رسول! میں نے چاہا کہ آپ اپنی طبیعت کے مطابق اپنی پسند سے چن لیں اور نوش فرمائیں، پھر چھری ہاتھ میں اٹھائی کہ کوئی جانور ذبح کر کے گوشت پکائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دودھ دینے والے جانور ذبح نہ کرنا“ چنانچہ اس نے ذبیحہ کیا آپ نے وہیں کھانا کیا، پھر فرمانے لگے: ”دیکھو! بھوکے گھر سے نکلے اور پیٹ بھرے جا رہے ہیں یہی وہ نعمتیں ہیں جن کے بارے میں قیامت کے دن سوال ہو گا“ [صحیح مسلم:2038] ‏ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد غلام سیدنا ابوعسیب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے آواز دی میں نکلا پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلایا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بلایا پھر کسی انصاری کے باغ میں گئے اور اس سے فرمایا:”لاؤ بھائی کھانے کو دو“، وہ انگور کے خوشے اٹھا لائے اور آپ کے سامنے رکھ دئیے آپ نے اور آپ کے ساتھیوں نے کھائے، پھر فرمایا: ”ٹھنڈا پانی پلاؤ“، وہ لائے آپ نے پیا پھر فرمانے لگے: ”قیامت کے دن اس سے باز پرس ہو گی“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے وہ خوشہ اٹھا کر زمین پر دے مارا اور کہنے لگے اس کے بارے میں بھی اللہ کے ہاں پرسش ہو گی۔ آپ نے فرمایا: ”ہاں صرف تین چیزوں کی پرسش نہیں۔ پردہ پوشی کے لائق کپڑا، بھوک روکنے کے قابل ٹکڑا اور سردی گرمی میں سر چھپانے کے لیے مکان“ ۔ [ مسند احمد:81/5:حسن] ‏10829مسند کی ایک اور حدیث میں ہے کہ جب یہ سورت نازل ہوئی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑھ کر سنائی تو صحابہ رضی اللہ عنہم کہنے لگے ہم سے کس نعمت کا سوال ہو گا؟ کھجوریں کھا رہے ہیں اور پانی پی رہے ہیں، تلواریں گردنوں میں لٹکا رہے ہیں اور دشمن سر پر کھڑا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھبراؤ نہیں عنقریب نعمتیں آ جائیں گی“ ۔ [مسند احمد:429/5:حسن] ‏ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم بیٹھے ہوئے تھے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور نہائے ہوئے معلوم ہوتے تھے ہم نے کہا: یا رسول اللہ! اس وقت تو آپ خوش و خرم نظر آتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“، پھر لوگ تونگری کا ذکر کرنے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے دل میں اللہ کا خوف ہو اس کے لیے تونگری کوئی بری چیز نہیں اور یاد رکھو متقی شخص کے لیے صحت تونگری سے بھی اچھی ہے اور خوش نفسی بھی اللہ کی نعمت ہے“ ۔ [مسند احمد::375/5:صحیح] ‏ ابن ماجہ میں بھی یہ حدیث ہے۔10830ترمذی شریف میں ہے نعمتوں کے سوال میں قیامت والے دن سب سے پہلے یہ کہا جائے گا کہ ہم نے تجھے صحت نہیں دی تھی اور ٹھنڈے پانی سے تجھے آسودہ نہیں کیا کرتے تھے؟ [سنن ترمذي:3358،قال الشيخ الألباني:صحیح] ‏ ابن ابی حاتم کی روایت میں ہے کہ اس آیت «ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ» [102-التكاثر:8] ‏ کو سنا کر صحابہ رضی اللہ عنہم کہنے لگے کہ یا رسول اللہ! ہم تو جو کی روٹی اور وہ بھی آدھا پیٹ کھا رہے ہیں تو اللہ کی طرف سے وحی آئی کہ کیا تم پیر بچانے کے لیے جوتیاں نہیں پہنتے اور کیا تم ٹھنڈے پانی نہیں پیتے؟ یہی قابل پرسش نعمتیں ہیں ۔ [الدر المنثور السیوطی:661/6:اسنادہ ضعیف] ‏ اور روایت میں ہے کہ امن اور صحت کے بارے میں سوال ہو گا [تفسیر ابن جریر الطبری:285/30:اسنادہ ضعیف] ‏ پیٹ بھر کھانے ٹھنڈے پانی سائے دار گھروں میٹھی نیند کے بارے میں بھی سوال ہو گا ۔ [تفسیر ابن ابی حاتم:اسنادہ ضعیف] ‏ شہد پینے، لذت حاصل کرنے، صبح و شام کے کھانے، گھی شہد اور میدے کی روٹی وغیرہ، غرض ان تمام نعمتوں کے بارے میں اللہ کے ہاں سوال ہو گا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ بدن کی صحت، کانوں اور آنکھوں کی صحت کے بارے میں بھی سوال ہو گا کہ ان طاقتوں سے کیا کیا کام کیے۔10831جیسے قرآن کریم میں ہے «إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَـٰئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا» [17-الاسراء:36] ‏ یعنی ” ہر شخص سے اس کے کان، اس کی آنکھ اور اس کے دل کے بارے میں بھی پوچھ ہو گی “۔ صحیح بخاری وغیرہ کی حدیث میں ہے دو نعمتوں کے بارے میں لوگ بہت ہی غفلت برت رہے ہیں۔ صحت اور فراغت ۔ [صحیح بخاری:6421] ‏ یعنی نہ تو ان کا پورا شکر ادا کرتے ہیں اور ان کی عظمت کو جانتے ہیں نہ انہیں اللہ کی مرضی کے مطابق صرف کرتے ہیں۔ مسند بزار میں ہے تہ بند کے سوا، سائے دار دیواروں کے سوا اور روٹی کے ٹکڑے کے سوا ہر چیز کا قیامت کے دن حساب دینا پڑے گا ۔ [مسند بزار:3643:ضعیف] ‏ مسند احمد کی مرفوع حدیث میں ہے کہ اللہ عزوجل قیامت کے دن کہے گا، اے ابن آدم! میں نے تجھے گھوڑوں پر اور اونٹوں پر سوار کرایا۔ عورتیں تیرے نکاح میں دیں تجھے مہلت دی کہ تو ہنسی خوشی آرام و راحت سے زندگی گزارے اب بتا کہ اس کا شکریہ کہاں ہے ؟ [صحیح مسلم:2968] ‏ اللہ کے فضل و کرم سے سورۃ اتکاثر کی تفسیر ختم ہوئی۔ «فالْحَمْدُ لِلَّـه» 10832

Classical Tafsir: Bayan-ul-Quran ur

آیت 2{ حَتّٰی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ۔ } ”یہاں تک کہ تم قبروں کو پہنچ جاتے ہو۔“ یعنی انسان اپنی ساری عمر اسی تگ و دو میں کھپا دیتا ہے اور مرتے دم تک یہ فکر اس کا پیچھا نہیں چھوڑتی۔ انسان کی حرص و ہوس کے پیمانے کو صرف قبر کی مٹی ہی بھر سکتی ہے 1۔ سورة الحدید کی آیت 20 میں انسانی زندگی کے جن مراحل کا ذکر ہوا ہے ان میں آخری مرحلہ تکاثر فی الاموال والاولاد کا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آخری عمر میں انسان کی یہ حرص مزید بڑھ جاتی ہے۔

Classical Tafsir: Ma'arif al-Qur'an en

حَتَّىٰ زُرْ‌تُمُ الْمَقَابِرَ‌Verse [ 2] (until you reach the graves.) Here the words 'reaching the graves' mean 'to die and be buried in the graves', as the following Prophetic Hadith bears testimony to this interpretation. Referring to verse [ 2] of this Surah, the Messenger of Allah ﷺ said: حَتّٰی یِأتیکُم الموت "until death overtakes you" [ Ibn Kathir, from by Ibn Abi Hatim ]. The verse thus implies that many people are engrossed in acquiring worldly goods and racing each other in wealth and children etc. and remain neglectful of the Hereafter till death comes upon them, and then they are seized by the divine punishment. Sayyidna ` Abdullah Ibn Shikhkhir ؓ reports that one day he visited the Holy Prophet ﷺ while the latter was reciting Surah At-Takathur and was saying:یقُول ابن اٰدم مالی مالی و ھل لک من مالک الَّا ما اکلت فافنیت او لبست فابلیت اوتصدّقت فامضیت، وفی روایۃ لمسلم وما سویٰ ذلک فذاھب و تارکہ للناس"The Son of Adam says: 'My wealth, my wealth.' But you do not reap any benefit from your wealth except for that which you ate and you finished it, or that which you clothed yourself with and you wore it out, or that which you gave as charity and you have spent it."And in a narration by Muslim: "Everything else other than that will go away, and he will leave it for other people. (i.e. inheritors) " [ Ibn Kathlr and Qurtubi as transmitted by Muslim, Tirmidhl and Ahmad ].Imam Bukhari records from Sayyidna Anas ؓ عنہ that the Messenger of Allah ﷺ said:لو کان لابن آدم وادیاً من ذھب لا حبّ ان یکون لہ وادیان ولن یملاء فاہ اِلَّا التراب و یتوب اللہ علٰی من تاب۔"If the Son of 'Adam has a valley of gold, he would love to have two valleys, and nothing but the dust of grave will fill his mouth. And Allah accepts the repentance of him who turns to Him in penitence."Sayyidna 'Ubayy Ibn Ka` b ؓ ، referring to the Tradition quoted above, says, "We used to think that this was a part of the Qur'an until the first verse of Surah At-Takathur was revealed." It seems that the Holy Prophet ﷺ recited the verse and interpreted it in his own words. As a result, some of the Companions were under the impression that the Prophetic words were part of the Qur'an. Later on, when the Surah was recited in its entirety, it did not contain the Prophetic words. This made them realize that the Prophetic words were actually of explanatory nature, and not part of the Qur'an.

🔍

No analysis published under this lens

Submit a research-backed analysis or ask AI to start mapping this perspective.

Please login to participate in mapping this verse.
Tag Individual Word

Tag Verse

Add Verse Tag

Read Quran Seerah History Duas Quiz Challenges
✨

How is your experience?

Your feedback helps us continuously improve The Eternal Echo.

✨

JazakAllahu Khairan!

Thank you for taking the time to share your feedback. May Allah bless you in your quest for sacred knowledge.